وارد ایک بار پھر پری پیڈ سے پوسٹ پیڈ بیلنس منتقل کرنے کی سروس متعارف کروا کرانڈسٹری پر بازی لے گیا ہے۔
پوسٹ سے پری پیڈ
اور پوسٹ سے پوسٹ پیڈ بیلنس منتقلی سروس کی کامیاب ابتدا کے بعد وارد کی
جانب سے آج پری پیڈ سے پوسٹ پیڈ بیلنس ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان کیا
گیا جس کی مدد سے وارد پری پیڈ اور گلو سروس کے حامل صارفین وارد پوسٹ پیڈ
سروس پر بیلنس منتقل کر سکیں گے۔
اس سروس کے آغاز کے ساتھ تمام وارد صارفین (پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ) ایک دوسرے کو بیلنس منتقل کر سکیں گے۔
یہ سروس شروع کرنے کا مقصد وارد صارفین کو ممکنہ حد تک سہولت فراہم کر
کے ان کو بیلنس کم ہونے یا پوسٹ پیڈ بل کے سلسلے میں دشواری کی صورت میں
ہمہ جہت حل مہیا کرنا ہے۔
پری پیڈ سے پوسٹ پیڈ کا طریقۂ کار:
- بیلنس شیئر کرنے کے لیے ایس ایم ایس میں رقم لکھ کر 2424 پر بھیجیں۔
- مثلاً، B 032XXXXXXXX 100
چارجز :
- 10 سے 50 روپے تک کی منتقلی کی صورت میں 2.5روپے بمع ٹیکس فی ٹرانسفر چارج کیے جائیں گے۔
- 50روپے سے زیادہ منتقلی کی صورت میں رقم کا 5 فیصد حصہ چارج کیا جائے گا۔
- ٹیکسز لاگو ہوں گے۔
- 2424 پر ایس ایم ایس کے چارجز 0.05 روپے بمع ٹیکس ہوں گے۔
- ایک پری پیڈ نمبر پوسٹ پیڈ پر زیادہ سے زیادہ 200 روپے بھیج سکے گا۔
پوسٹ پیڈ سے پری پیڈ طریقۂ کار:
بیلنس شیئر کرنے کے لیے B “اسپیس” نمبر “اسپیس” رقم ایس ایم ایس میں لکھ کر 2424 پر بھیجیں،مثلاً:
- B 032XXXXXXXX 10
- B 032XXXXXXXX 20
- B 032XXXXXXXX 30
- B 032XXXXXXXX 40
- B 032XXXXXXXX 50
چارجز:
- ہر کامیاب درخواست کی صورت میں 5 روپے علاوہ ٹیکس چارج کیے جائیں گے۔
- 2424 پر ایس ایم ایس کے چارجز 0.05 روپے علاوہ ٹیکس ہوں گے۔
- ایک پوسٹ پیڈ نمبر کی جانب سے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 50 روپے شیئر کیے جا سکیں گے۔
0 comments:
Post a Comment