فیس بک نےاینڈرائیڈ فونز کے لیے اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم اوور لے ظاہر کر دیا ہے، جسے فیس بک ہوم کا نام دیا گیا ہے۔
فیس بک ہوم – جس کے بارے میں کمپنی کہتی ہے کہ یہ آپریٹنگ سسٹم نہیں
بلکہ ایپ کی ایک جدید اور اعلیٰ شکل ہے—جو اینڈرائیڈ فونز پر روایتی فیس بک
ایپ کی جگہ لے گا۔ فیس بک ہوم کے ساتھ صارفین فل اسکرین تصاویر، اسٹیٹس
اپڈیٹس اور نوٹیفکیشنز کے ساتھ فیس بک کا بہتر تجربہ اٹھا سکیں گے۔
ایک مرتبہ فون پر لوڈ ہو جانے کے بعد فیس بک ہوم فیس بک کی اپنی “کور
فیڈ” کے ساتھ ہوم اسکرین کی جگہ لے گی جوصارف کے فیس بک دوستوں کی جانب سے
ہونے والی اپڈیٹس کی حامل ہوگی۔
جی ہاں، فیس بک ہوم میں اشتہارات بھی ہوں گے – جیسا کہ فیس بک نے کہا کہ
وہ فیس بک ہوم کے لیے ایڈ سلاٹس کی ڈیزائننگ کا کام کر رہے ہیں۔
فیس بک نے کہا کہ نئی ایپ گوگل پلے اسٹور پر 12 اپریل سے مفت ڈاؤنلوڈ کے
لیے دستیاب ہوگی، وہ فون جو جیلی بین اور آئس کریم سینڈوچ چلاتے ہیں وہ
اسے حاصل کر سکیں گے لیکن جنجر بریڈ والے نہیں۔
فیس بک ہوم کو اس وقت ایچ ٹی سی ون ایکس، ایچ ٹی سی ون ایکس +، سام سنگ
گلیکسی ایس III اور سام سنگ گلیکسی نوٹ II پر کام کے لیے ڈیزائن کیا گیاہے۔
یہ آنے والے اسمارٹ فون ایچ ٹی سی ون اورسام سنگ گلیکسی ایس 4 اور اس کے ساتھ دیگر ڈیوائس کے ساتھ بھی کام کرے گا۔
0 comments:
Post a Comment