Sunday, 7 April 2013



کراچی… این جی ٹی… رواں ہفتے یکم اپریل کو اپریل فول والے روز اسکینڈل کوئین وینا ملک نے سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دھماکہ کیا تھا کہ انہوں نے شادی رچالی ہے تاہم انکے مبینہ شوہر کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تھی۔خیر اب انتظار ختم ہوا، متنازع شہرت کی حامل وینا نے بلاآخر بھانڈا پھوڑہی دیا کہ انکے شوہر اٹلی سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک سچے مسلمان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وینا کے مبینہ شوہر کا نام John Esposito ہے جو میلان میں ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور معروف برانڈ کیلون کلائن کے پروڈکٹس کی تشہیر کرتے ہیں۔ خیر اب تو یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ وینا ملک کی ان باتوں میں کس حد تک صداقت ہے یا پھر John Esposito کی جانب سے اس خبر کی تردید یا تصدیق ہی اس دعوے پر سچائی کی مہر ثابت ہوگی۔

0 comments:

Post a Comment