Thursday, 4 April 2013

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ایوو کلاؤڈ اور نائٹرو کلاؤڈ ڈیوائسز خریدنے پر رعایت کا اعلان کیا ہے۔
صارفین کو یہ رعایت حاصل کرنے کے لیے ابتدائی تین یا چار ماہ کے چارجز ادا کرنے ہوں گی، جس کے ساتھ ڈیوائسز مفت فراہم کی جائیں گی۔
پی ٹی سی ایل کہتا ہے کہ نیا 3 ماہ کا بنڈل پیکیج صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرے گا جبکہ صارف کو تین ماہ کے لیے مفت کلاؤڈ ڈیوائسز کنیکٹیوٹی کہیں زیادہ کم ادائیگی پر پیش کی جائیں گی، جو ان کی ضروریات سے بھی بہتر مطابقت رکھتی ہے اور جیب پر بھی ہلکی ہوگی۔

ٹیرف/پیکیج تفصیلات:

ایوو کلاؤڈ:
  • ایوو کلاؤڈ 3 ماہ کا بنڈل پرومو
  • اپ فرنٹ چارجز: 6 ہزار 500 روپے
  • ڈیوائس: مفت
  • میعاد: 3 ماہ
  • ماہانہ چارجز چوتھے مہینے سے: 2100 روپے
  • ایوو کلاؤڈ 4 ماہانہ بنڈل پرومو
  • اپ فرنٹ چارجز: 8 ہزار روپے
  • ڈیوائس: مفت
  • میعاد: 4 ماہ
  • ماہانہ چارجز پانچویں مہینے سے: 2100 روپے
نائٹرو کلاؤڈ:
  • نائٹرو کلاؤڈ 3 ماہ بنڈل پرومو
  • اپ فرنٹ چارجز: ساڑھے 9 ہزار روپے
  • ڈیوائس: مفت
  • میعاد: 3 ماہ
  • ماہانہ چارجز چوتھے مہینے سے: 3 ہزار روپے
  • نائٹرو کلاؤڈ 4 ماہ کا بنڈل پرومو
  • اپ فرنٹ چارجز: 12 ہزار روپے
  • ڈیوائس: مفت
  • میعاد: 4 ماہ
  • ماہانہ چارجز پانچویں مہینے سے: 3 ہزار روپے

آفر کی تفصیلات:

  • نئے بنڈل 3 ماہ کے ڈیٹا استعمال کے ساتھ مفت ایوو کلاؤڈ اورنائٹرو کلاؤڈ ڈیوائس پیش کتے ہیں۔
  • نئے بنڈل چار ماہ کے بنڈل کے اضافی آپشن بھی پیش کرتے ہیں؛ یوں صارفین اپنی ضروریات کے مطابق بہتر پیکیج کو منتخب کر سکتے ہیں۔
  • پیکیج پوسٹ پیڈ بلنگ پیٹرنز پر پیش کیے جائیں گے۔
  • دونوں بلنگ موڈز کے لیے صارفین کو متعلقہ پروڈکٹس کے لیے خریدتے وقت پیشگی ادائیگی کرنا ہوگی۔
  • یہ پیشکش صرف نئی سیل پر لاگو ہوگی۔
  • نئے پیکیجز پر موجودہ صارف پیکیج تبدیل نہیں کروا سکتے۔

پروڈکٹ خصوصیات:

  • ڈیوائس دو ماڈلز یعنی زیڈ ٹی ای اور ہواوے میں دستیاب ہیں؛ دونوں خصوصیات میں ایک دوسرے سے کچھ مختلف ہیں
  • زیڈ ٹی ای ڈيوائسز ایک وقت میں 5 وائی فائی گیٹس کو کنکٹ کرسکتی ہے اور اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، ایم پی تھری پلیئرز وغیرہ کو چارج کرنے کے لیے ایکسٹرنل چارجر کے طور پر بھی استعمال کی جا سکتی ہے
  • اس کے علاوہ زیڈ ٹی ای کلاؤڈ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کی بدولت اضافی ڈیٹا اسٹوریج کی سپورٹ بھی دیتا ہے
  • ہواوے کلاؤ بیک وقت 8 گیجٹس کو وائی فائی کنکشن دے سکتا ہے
  • دوران سفر کے لیے بہترین کنیکٹیوٹی
  • لامحدود ڈیٹا والیم ڈاؤنلوڈز
  • آپ کی جیب میں با آسانی فٹ ہو جائے
  • بہتر بیٹری کے ساتھ ایوو اور نائٹرو کلاؤڈز دونوں کے لیے طویل بیٹری لائف
  • بلٹ ان بیٹری ایوو اور نائٹرو کلاؤڈز دونوں پر 12 گھنٹے استعمال کی سہولت دیتی ہے
  • نائٹرو کلاؤڈ کے ساتھ ملک کے 200 سے زائد شہروں میں 9.3 ایم بی پی ایس کی رفتار
  • ایوو وائی فائی کلاؤڈ کے ساتھ 250 سے زائد شہروں میں 3.1 ایم بی پی ایس کی رومنگ
  • آسان، ایک ٹچ کنیکٹیوٹی

0 comments:

Post a Comment