Wednesday, 17 April 2013

اسمارٹ فون انڈسٹری کے نمایاں ترین ادارے سام سنگ نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اسمارٹ فونز کی اک نئی جوڑی متعارف کروا دی ہے جو غیر معمولی طور پر بڑی اسکرین کی حامل ہے۔ گلیکسی میگا 5.8 اور 6.3 نامی یہ فونز کو اپنے حجم کے اعتبار سے نام دیے گئے ہیں۔
یہ دونوں ہینڈسیٹس بلاشبہ اتنے بڑے ہیں کہ یہ ممکنہ طورپر گلیکسی ایس IV کو بھی شرما دیں گے۔ اور نوٹ II بھی اتنا دور نہیں ہے۔

سام سنگ گلیکسی میگا 6.3

پہلے ذکر کرتے ہیں ان دونوں میں سے بہتر فون یعنی میگا 6.3 کا۔
گلیکسی میگا 6.3 اینڈرائیڈ 4.2.2 جیلی بین چلاتا ہے جسے سام سنگ کے نیچر یو ایکس کے ساتھ کسٹمائز کیا گیا گیا ہے۔ گلیکسی میگا 6.3 نے گلیکسی ایس IV کی چند سافٹویئر خصوصیات بھی سمیٹی ہیں۔ میگا 6.3 لیس ہے 6.3 انچ کے بڑے ڈسپلے اور 720 پکسل کے ایچ ڈی ریزولیوشن کے ساتھ۔ کیپیسٹو ملٹی ٹچ ڈسپلے کو کورننگ گوریلا گلاس کا تحفظ حاصل ہے۔
اندر 1.7 گیگاہرٹز کورٹیکس اے 15 پروسیسر اور (غیر معمولی) 1.5 جی بی کی ریم ہے۔ انٹرنل اسٹوریج 8 یا 16 جی بی مقرر کی گئی ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے۔ پشت پر 8 میگا پکسل جبکہ سامنے کے رخ پر 1.9 میگا پکسل کا کیمرہ موجود ہے۔
کنیکٹیوٹی کے لیے بھی کئی آپشنز ہیں۔ میگا 6.3 فور جی ایل ٹی ای، بلوٹوتھ 4.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، یو ایس بی آن دی گو، این ایف سی، آئی آر بلاسٹر، وائی فائی ہاٹ اسپاٹ اور جی پی ایس کا حامل ہے۔ ان بھرپور خصوصیات کے باوجود فون کی موٹائی صرف 8 ملی میٹر ہے۔
اسمارٹ فون کی مکمل خصوصیات یہ ہیں:
  • اینڈرائیڈ 4.2.2 جیلی بین ٹچ وز یو آئی کے ساتھ کسٹمائزڈ
  • 6.3 انچ ڈسپلے مع 720 پکسل ایچ ڈی ریزولیوشن
  • وزن: 199 گرام
  • موٹائی: 8 ملی میٹر
  • 4 جی ایل ٹی ای سپورٹڈ
  • 1.7 گیگاہرٹز ڈوئیل کور کورٹیکس اے 15 پروسیسر
  • مالی-ٹی 604 جی پی یو
  • 1.5 جی بی ریم مع 8/16 جی بی اسٹوریج جس میں اضافہ ممکن ہے
  • پشت پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ مع ایل ای ڈی فلیش اور ایچ ڈی آر
  • سامنے کے رخ پر 1.9 میگا پکسل کا کیمرہ
  • بلوٹوتھ 4.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، یو ایس بی-او ٹی جی، این ایف سی، آئی آر بلاسٹر، وائی فائی ہاٹ اسپاٹ، جی پی ایس
  • 3200 ایم اے ایچ بیٹری
فون رواں سال مئی میں دستیاب ہوگا۔ اس کی قیمت کے حوالے سے فی الوقت کچھ نہیں بتایا گیا۔
اس میں ایک چیز قابل غور ہے کہ دونوں فونز میں ایس-پین کی سپورٹ موجود نہیں۔ گو کہ یہ گلیکسی نوٹ کی اہم ترین خصوصیات میں سے ایک ہے، لیکن اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ میگا فونز س خصوصیات کے بغیر کامیابی حاصل کر پاتے ہیں یا نہیں۔

سام سنگ گلیکسی میگا 5.8

سام سنگ کی جانب سے میگا 6.3 کے ساتھ جاری کیا گیا دوسرا ‘میگا’ فون میگا 5.8 ہے۔ یہ ہرگز میگا 6.3 کا سستا ورژن نہیں ہے بلکہ یہ اسکرین سائز کے علاوہ بھی کئی لحاظ سے اسمارٹ فون سے پیچھے ہے۔
شروع کرتے ہیں، 5.8 انچ کی بڑی اسکرین کے ساتھ اس کا ریزولیوشن بہت ہی کم ہے یعنی 540 ضرب 960 پکسل کا کیو ایچ ڈی ریزولیوشن، جو کئی صارفین اور شائقین کو ناراض کرے گا۔ گلیکسی میگا 6.3 کی طرح میگا 5.8 بھی گلیکسی ایس III کے روایتی ڈیزائن جیسا ہے۔ اس کی موٹائی محض 9 ملی میٹر اور وزن 182 گرام ہے۔
فون اینڈرائیڈ 4.2.2 جیلی بین کا حامل ہے جو سام سنگ کے نیچر یو ایکس کے ساتھ کسٹمائزڈ ہے۔ اس کے اندر 1.4 گیگاہرٹز کا ڈوئیل کور پروسیسر اور 1.5 جی بی کی ریم ہے۔ اسٹوریج 8 جی بی ہے جو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کے ذریعے بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔
پشت پر ایل ای ڈی فلیش، ایچ ڈی آر موڈ اور 1080 پکسل کی فل ایچ ڈی وڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ موجود ہے۔ سامنے کے رخ پر 1.9 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ اس فون کا ایک ڈوئیل سم ورژن بھی دستیاب ہوگا۔
بدقسمتی سے میگا 6.3 میں پائی جانے والی کئی خصوصیات اس فون میں موجود نہیں۔ سام سنگ کے بہترین اسمارٹ فونز میں موجود سافٹویئر خصوصیات بھی غائب ہیں اور این ایف سی، ایل ٹی ای اور آئی آر بلاسٹر جیسے ہائی-پروفائل کنیکٹیوٹی آپشنز بھی.

میگا 5.8 کی مکمل خصوصیات درج ذیل ہیں:
  • اینڈرائیڈ 4.2.2 جیلی بین ٹچ وز یو آئی کے ساتھ کسٹمائزڈ
  • 5.8 انچ ڈسپلے مع کیو ایچ ڈی ریزولیوشن
  • 9 ملی میٹر موٹائی
  • وزن: 182 گرام
  • ڈوئیل سم کی اضافی خصوصیت
  • 1.4 گیگا ہرٹز ڈوئیل کور پروسیسر
  • 1.5 جی بی ریم اور 8 جی بی کی اسٹوریج جس میں اضافہ بھی ممکن ہے
  • پشت پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ مع فل ایچ ڈی وڈیو ریکارڈنگ
  • سامنے کے رخ پر 1.9 میگا پکسل کا کیمرہ
  • بلوٹوتھ 4.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، جی پی ایس، وائی فائی ہاٹ اسپاٹ
  • 2600 ایم اے ایچ بیٹری
فون مئی میں دستیاب ہوگا۔ اس کی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ اس کی قیمت گلیکسی گرینڈ کی قیمت کے لگ بھگ ہونی چاہیے۔

0 comments:

Post a Comment