محبت کے اظہار میں مرد 88 روز لگا دیتے ہیں۔
آئی لو یو کہنے کو مختصر تین لفظ ہیں جنہیں سننا بیشتر لڑکیوں کا خواب ہوتا ہے تاہم مرد حضرات اپنے منہ سے نکالنے میں 88 روز لگا دیتے ہیں۔
یہ دلچسپ دعوٰی برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔
ای ہارمونی نامی ادارے کی تحقیق کے مطابق اگر لڑکے کسی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں تو انہیں اس کو آگاہ کرنے میں 88 روز لگ جاتے ہیں۔
تاہم صنف نازک اس معاملے میں زیادہ سست پائی جاتی ہیں جو اظہار محبت 134 دن بعد کرتی ہیں۔
اسی طرح تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 39 فیصد حضرات آئی لو یو پہلے مہینے میں ہی کہہ لینے کی ہمت کر لیتے ہیں جبکہ خواتین میں یہ شرح 23 فیصد ہے۔
اگر آپ سوچتے ہیں کہ مردوں کو اپنے محبوب سے پہلی ملاقات یا اظہارِ محبت یاد نہیں رہتا تو یہ بالکل غط ہے کیونکہ 77 فیصد مرد اس موقع کو کبھی نہیں بھولتے۔

0 comments:
Post a Comment