گلیکسی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سام سنگ نے گلیکسی وِن، گلیکسی
ٹرینڈ II اور گلیکسی ٹرینڈ II ڈیوس نامی تین نئے فون شامل کیے ہیں۔ یہ
اسمارٹ فونز سام سنگ کی آفیشل ویب سائٹ پر پیش کیے جا چکے ہیں۔
ڈوئیل سم خصوصیات کا حامل سام سنگ گلیکسی (جی ٹی-I8552) موٹائی میں 9.7
ملی میٹر اور وزن میں 143.9 گرام ہے اور ڈبلیو وی جی اے ٹی ایف ٹی کے ساتھ
4.7 انچ کی ڈسپلے اسکرین کا حامل ہے۔
4.1 (جیلی بین) اینڈرائیڈ کے ساتھ یہ 1.2 گیگاہرٹز کویڈ کور کویل کوم
اسنیپ ڈریگن پروسیسر اور ایڈرینو 203 جی پی یو رکھتا ہے۔ البتہ سام سنگ
گلیکسی ون کی ریم یا دستیاب انٹرنل اسٹوریج کےبارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
اس میں پشت پر 5 میگا پکسل کا اور سامنے 3 میگا پکسل کیمرہ ہے جبکہ بیٹری گنجائش 2000 ایم اے ایچ ہے۔
کنیکٹیوٹی آپشنز میں وائی فائی بی/جی/این، بلوٹوتھ 3.0 اور جی پی ایس
ہیں جو چیٹ آن اور چین کے لیے مخصوص سینا وائبو اور کیو کیو ایپس کے ساتھ
آتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ فون پہلے ایشیا میں جاری ہوگا اور پھر یورپ میں لانچ کیا جائے گا البتہ اس کی قیمت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
سام سنگ گلیکسی ون کی خصوصیات
- 4.7 انچ ٹی ایف ٹی کیپیسٹو ٹچ اسکرین مع 800 ضرب 480 پکسل ڈسپلے
- 1.2 گیگاہرٹز کویڈ کور پروسیسر
- پشت پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ مع ایل ای ڈی فلیش
- وی جی اے فرنٹ کیمرہ
- ڈوئیل سم (جی ایس ایم+جی ایس ایم) ڈوئیل اسٹینڈ بائے کے ساتھ
- 3جی، وائی فائی 802.11 بی/جی/این، بلوٹوتھ ورژن 3.0، جی پی ایس
- اینڈرائیڈ 4.1 (جیلی بین)
- 2000 ایم اے ایچ بیٹری
سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ II
سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ II (جی ٹی-I739) گلیکسی ون کا ہلکا ورژن ہے جو 4
انچ ڈبلیو وی جی اے ڈسپلے اور 128 گرام کے قریب وزن کا حامل ہے۔ واحد سم
والا فون 11.1 ملی میٹر اور ڈوئیل سم والا 11.3 ملی میٹر موٹائی رکھتا ہے۔
اس میں 1.2 گیگاہرٹز ڈوئیل کور پروسیسر سے تقویت یافتہ ہےاور سام سنگ
گلیکسی ون اور گلیکسی ٹرینڈ II کی طرح یہ بھی اینڈرائیڈ 4.1 (جیلی بین)
چلاتا ہے۔
اس میں 3 میگا پکسل کا کیمرہ اور 1500 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔ یہ ڈوئیل
موڈ کنیکٹیوٹی سی ڈی ایم اے/ جی ایسایم، بلوٹوتھ 3.0، وائی فائی اور
مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی رکھتا ہے۔
دوسری جانب سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ II ڈیوس دو سموں کی خصوصیت کے علاوہ تقریباً تمام ہی مندرجہ بالا خصوصیات رکھتا ہے۔
البتہ گلیکسی ٹرینڈ II ڈیوائسز کے بارے میں قیمت اور دستیابی کی تفصیلات جاننا ابھی باقی ہے۔
سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ II/ ٹرینڈ II ڈیوس خصوصیات
- 4 انچ ڈبلیو وی جی اے ڈسپلے
- 1.2 گیگاہرٹز پروسیسر
- 3 میگا پکسل کا کیمرہ
- ڈوئیل سم (صرف ٹرینڈ II ڈیوس میں)
- ڈوئیل موڈ سی ڈی ایم اے/جی ایس ایم کنیکٹیوٹی، بلوٹوتھ 3.0، وائی فائی
- 1500 ایم اے ایچ بیٹری
0 comments:
Post a Comment