Monday, 22 April 2013

سام سنگ جون 2012ء میں اپنی فلیگ شپ ڈیوائس گلیکسی ایس III کے پاکستان میں اجراء کے بعد سے اب تک اس کے ایک لاکھ 10 ہزار یونٹس بیچ چکا ہے ، یہ بات سام سنگ موبائل ڈویژن برائے پاکستان و افغانستان کے سربراہ فرید اللہ جان نے آج یہاں لاہور میں ایک پریس بریفنگ میں بتائی۔
فرید نے کہا کہ سام سنگ پاکستان میں گلیکسی ایس III کے ماہانہ 10 ہزار یونٹ بیچتا ہے۔
62 ہزار روپے کی قیمت کے ساتھ پیش کیا گیا گلیکسی ایس III اب 53 ہزار روپے میں دستیاب ہے اور مارکیٹ کے سرفہرست اینڈرائیڈ فونز میں ایک تسلیم کیا جاتا ہے، البتہ جلد ہی گلیکسی ایس IV اس کی جگہ لے لے گا جو مئی 2013ء کے پہلے ہفتے میں پاکستانی اسٹورز میں آ رہا ہے۔
پاکستان کی ہینڈ سیٹ انڈسٹری عوام کی کم قوت خرید اور 3جی کی عدم دستیابی کے باوجود بہت تیزی سے اسمارٹ فونزکا رخ کر رہی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سام سنگ نے (مارچ 2013ء تک) دنیا بھر میں گلیکسی ایس III کے 50 ملین فونز بیچ چکا ہے۔

0 comments:

Post a Comment