Tuesday, 9 April 2013

Nargisi Kebab...نرگسی کباب

Posted by Unknown on 03:57 with No comments

نرگسی کباب
  • قیمہ آدھا کلو
  • ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)
  • نمک حسبِ پسند
  • پیاز ایک عدد درمیانی
  • لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)
  • ہری مرچیں تین سے چار عدد
  • ہرا دھنیا آدھی گٹھی
  • بھنے ہوئے چنے دو کھانے کے چمچ
  • ڈبل روٹی کا چورا حسبِ ضرورت
  • انڈے چھ عدد
  • آئل تلنے کے لئے
  • تمام مصالحوں کو قیمے میں ملاکر دو (2) مرتبہ پیس (Grind) لیں۔
  • ایک انڈا شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور دس سے پندرہ منٹ (10-15 mins) کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  • چار انڈوں کو سخت اُبال لیں، چھیل کر درمیان سے لمبائی میں کاٹ لیں۔
  • ہاتھوں کو ہلکا سا چکنا کرکے قیمے کو اچھی طرح انڈوں پر لپیٹ دیں۔
  • دوبارہ دس سے پندرہ منٹ (10-15 mins) کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  • ایک انڈا پھینٹ کر رکھ لیں، کباب کو پہلے انڈے میں ڈبوئیں اور پھر ان پر ڈبل روٹی کا چورا اچھی طرح لگالیں۔
  • کڑائی میں آئل کو درمیانی آنچ پر چار سے پانچ منٹ (4-5 mins) گرم کریں اور اس میں احتیاط سے کبابوں کو گولڈن براؤن فرائی (Fry) کرلیں۔
  • سجاوٹ: شام کی چائے پر سلاد کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

0 comments:

Post a Comment