رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حضرت انس رضی اللہ عنہ کے لیے دعا
ایک روز حضرت انس رضی اللہ عنہ
کو آپ کی والدہ محترمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئیں،
اس وقت آپ رضی اللہ عنہ کی عمر صرف ۱۰ سال تھی۔ والدہ محترمہ نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! یہ
انس ہے، آپ کا بچہ ، آپ کی خدمت انجام دیا کرے گا، آپ اس کے لیے اللہ
تعالیٰ سے دعا فرمائیے۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کی پیشانی پر بوسہ دیا اور آپ کے لیے ایسی دعا فرمائی جو تاحیات آپ کو خیر و برکت کی طرف لے جاتی رہی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی:
’’یا اللہ! اس کے مال و اولاد میں اضافہ فرما، اس کے لیے برکت کا سامان فرما اور اس کو جنت میں داخل فرما!‘‘
جناب انس بن مالک رضی اللہ عنہ ۹۹ برس زندہ رہے اور بیٹوں اور پوتوں کی کثیر تعداد سے نوازے گئے۔ اس طرح آپ کو رزقِ دنیا میں سے ایک وسیع و عریض اور خوشنما و دلربا باغ بھی عطا ہوا جو سال میں دو مرتبہ پھل دیتا تھا۔

0 comments:
Post a Comment