آئندہ انتخابات کے پیش نظر وارد ٹیلی کام نے اپنے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے نئی سروسز متعارف کر دی ہیں۔
صارفین الیکشن سے متعلق ٹی وی پر آنے والی خبریں، پولنگ اسٹیشنز کے
مقامات، الیکشن مہم اور امیدواران سے متعلق خبریں اور اپ ڈیٹس پولنگ
اسٹیشنز سے براہ راست حاصل کر سکیں گے۔
کسی بھی حلقے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے صارفین اس حلقے کا نمبر
2228 پر بھیج کر اس سےمتعلق تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔مثلاً قومی اسمبلی کے
لیے حلقہ نمبر این اے-000 یا مثال کے طور پر این اے -201 ہوگا اور صوبائی
اسمبلیوں کے لیے حلقہ نمبر پی اے-000 یا مثال کے طور پر پی اے 240 ہوگا۔
اس کے علاوہ صارفین کو ایسی سہولیات بھی میسر ہوں گی جن کے ذریعےوہ کسی
بھی امیدوار کی سیاسی تاریخ، الیکشن نتائج اور منشور کے بارے میں معلومات
حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ وہ ایک قسم کے الیکشن کوئز اور مشترکہ چیٹ
رومز میں جا کر دوسروں سے الیکشن کو حوالے سے تبادلہء خیال بھی کر سکیں گے۔
الیکشن 2013 کی اپ ڈیٹس آئی وی آر اور ایس ایم ایس دونوں کے ذریعے دستیا ب ہوں گی۔ وارد کے تمام صارفین یہ سروس حاصل کر سکیں گے۔
طریقہ کار:
آئی وی آر ورژن:
اگر آپ وارد کسٹمر ہیں تو الکشن 2013 سے متعلق تازہ ترین معلومات سے
آگاہ رہنے کےلیے 77713ملائیں۔ اگر آپ وارد کسٹمر نہیں ہیں تو یہ سروس حاصل
کرنے کے لیے 03201870000 ملائیں۔
ہمارے صارفین کو یہ معلومات حاصل ہوں گی:
- خبریں اور ٹاک شوز
- الیکشن کے نتائج
- چیٹ
- الیکشن کوئز
- وال پیپرز اور اینی میشنز سمیت سیاسی جماعتوں سے متعلق مواد
- سیاسی جماعتوں کی الیکشن کی تاریخ
- الیکشن نتائج
ایس ایم ایس ورژن:
الیکشن سروس ایکٹیویٹ کرنے کے لیے ایس ایم ایس میں ‘ای ایل سی’ لکھ کر
2602 پر بھیجیں۔ روزانہ بھیجی جانے والی اطلاعات میں یہ چیزیں شامل ہوں گی:
- الیکشن کی خبریں
- الیکشن کے نتائج
- حلقے سےمتعلق تفصیلات
سبسکرپشن کے بعد آپ کسی بھی حلقے کانمبر 2228 پر بھیج کت اس کے بارے میں تفصیلات جان سکتے ہیں۔
- قومی اسمبلی کے لیے ایس ایم ایس میں این اے-XXX لکھ کر بھیجیں مثلاً: این اے-201
- صوبائی اسمبلی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے ایس ایم ایس میں پی اے-لکھ کر بھیجیں مثلاً: پی اے-201
- سروس ڈی ایکٹیویٹ کرنے کے لیےایس ایم ایس میں “UNSUB” لکھ کر 2228 پر بھیجیں۔
چارجز:
- 77713 کے چارجز: پہلے منٹ کے 3 روپے جمع ٹیکس اور پھر دوسرے منٹ سے 2 روپے جمع ٹیکس
- 03201870000ڈائل کرنے کے چارجز آپ کے پیکج کے حساب سے لگائے جائیں گے۔
- ایس ایم ایس کے ذریعے سبسکرپشن کے چارجز15 روپے جمع ٹیکس فی مہینہ ہوں گے۔
- 2228 پر ایس ایم ایس کے چارجز 0.20 روپے جمع ٹیکس فی ایس ایم ایس وصول کیے جائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment