Thursday 30 May 2013


لاہور … تیل و گیس اور بجلی کے آلات کی 3 روزہ عالمی توانائی نمائش ایکسپوسینٹر لاہور میں شروع ہو گئی، جس میں 200 سے زائد ملکی وغیر ملکی کمپنیوں نے اسٹالز لگائے ہیں۔ نمائش میں سولر اور ونڈ پاور کی مشینری پر لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا۔ شرکاء نے اس قسم کی نمائش کو توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے مثبت قدم قرار دیا۔ نمائش کے چیف آرگنائزر عامر خانزادہ کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشوں سے صارف کو جدید مشینری سے آگاہی ہوتی ہے، باہر سے سرمایہ کار آتے ہیں اور کاروبار بڑھتا ہے۔ ایسی نمائشوں سے دنیا میں امن اور دوستی کا پیغام بھی جاتا ہے جو ملک کا امیج بہتر بناتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment