سام سنگ ایکشن کو حقیقی زندگی سے قریب تر بنانے کے لیے حیران کن قیمت پر اپنے 43 انچ پلازما ٹی وی پاکستان میں پیش کر رہا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سام سنگ 43 انچ پلازما ٹی
وی کئی زبردست خصوصیات کا حامل ہے۔ اس میں ٹرپل پروٹیکٹر شامل ہے جس کی
وجہ سے وولٹیج میں کمی بیشی اب کوئی مسئلہ ہی نہیں رہی اور اس کی اسکرین پر
ایک موثر تہہ بھی موجود ہے جو ٹی وی کو نمی سے محفوظ رکھتی ہے۔
مزید برآں کیبل کے ذریعے ترسیل کے دوران الیکٹرک چارج کا بہاؤ محفوظ
کرتا ہے، 2 ایچ ڈی ایم آئی پورٹس کے ذریعے، یہ ایک ہائی ڈیفی نیشن فارمیٹ
رکھتا ہے جو (جی پی ای جی، ایم او وی، بٹ میپ، جف، ایم پی ای جی اور کئی
دیگر) سمیت 26 فارمیٹ با آسانی چلا سکتا ہے۔
سام سنگ کا 43 انچ پلازما ٹی وی آپ کو وڈیوز دیکھنے، میوزک چلانے یا کسی
یو ایس بی کنکشن سے تصاویر دیکھنے کی بھی سہولت دیتا ہے اور وہ بھی کسی
کمپیوٹر یا خاص آلے کے استعمال کے بغیر۔ صرف اپنی یو ایس بی ڈیوائس لیں اور
سام سنگ ٹی وی کی یو ایس بی پورٹ میں لگا دیں اور بڑی اسکرین پر اپنے اہل
خانہ اور دوستوں کے ساتھ دیکھیں۔
سام سنگ نے کہا ہے کہ 43 انچ پلازما ٹی وی کی قیمت صرف 42 ہزار 900 روپے ہے۔
سام سنگ ای سی پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کے اےوی ہیڈ جناب ایچ ڈی لی نے کہا
کہ “سام سنگ کا 43 انچ پلازما ٹی وی جدید خصوصیات پیش کرتا ہے جنہیں
صارفین کے لیے تفریحی تجربات سے لطف اٹھانا بہت آسان بنانے کے لیے ڈیزائن
کیا گیا ہے۔”
0 comments:
Post a Comment