Saturday 11 May 2013


نوکیا نے اپنا جدید ترین اسمارٹ فون 'نوکیا لومیا 928' متعارف کرایا ہے۔ نوکیا لومیا 928 میں 4.5 انچ لیڈ ڈسپلے،8.7 میگا پکسل کیمرہ،اور وائرلیس چارجنگ شامل ہیں۔ نوکیا کے جدید فلیگ شپ میں Xenon فلیش بھی شامل ہے۔
یہ ہارڈ وئیر دیکھنے میں زیادہ تر نوکیا لومیا 920 کی طرح ہے۔ لیکن کمپنی نے تین مائکروفون کے ساتھ ملا کر ایک لاؤڈ سپیکر بھی شامل کیا ہے جو 140dB تک آواز ریکارڈ کرے گا اور پھر مسخ کیے بغیر پلے کر دے گا۔
نوکیا کا لومیا 928 Xenon فلیش ویڈیو کے لیے شامل LED  کے ساتھ ساکن تصاویر کے لئے خصوصی طور پر استعمال کیا جائے گا۔

قیمت اور دستیابی:
  • لومیا 928 دو سال کے معاہدہ کے ساتھ 50 ڈالر میل میں ربیٹ کے بعد $ 99.99 کے لئے 16th مئی سے ویریزون کے اسٹورز اور آن لائن، سفید اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہو جائے گا۔
نوکیا لومیا 928 کی کلیدی خصوصیات:
  • 1.5 گیگاہرٹز، ڈبل کور پروسیسر
  • ایک 4.5 انچ 1280x768 ڈسپلے
  • 1 جی بی ریم
  • 16 جی بی اسٹوریج
  • 8.7 میگا پکسل کیمرہ بمع او آئی ایس
  • نان ریموو ایبل 2000mAh بیٹری
  • موٹائی: 8.4 ملی میٹر (نیچے سے 10.7 ملی میٹر) 

0 comments:

Post a Comment