Wednesday 29 May 2013

ایک دفعہ ایک برطانوی اور اور امریکی جہاز میں سفر کر رہے تھے برطانوی نے ایک دو بار امریکی سے بات کرنی چاہی لیکن امریکی ہوں ہاں میں جواب دے کر خاموش ہوجاتا اچانک ادھر سے کوئی چیز آ کر امریکی کی گود میں گری تو برطانوی کو موقع مل گیا اس نے فورا کہا۔۔۔۔۔۔
"مسٹر! آپ کی گود میں کوئی چیز گری ہے۔"
امریکی نے جوابا کہا۔۔۔۔۔ "تم برطانوی لوگوں کی عادت ہے دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے کی اب مجھے ہی دیکھو تمھارا کوٹ میرے سگار کی راکھ گرنے سے جل رہا ہے مگر میں نے تمہیں کچھ نہیں کہا۔؟"
برطانوی غصے میں آ گیا اور کہا۔۔۔۔ "اور تم امریکیوں کی عادت ہے آگ لگا کر تماشا دیکھنے کی۔"

0 comments:

Post a Comment