Wednesday, 8 May 2013

یوفون نے اپنے صارفین کے لیے ایسا نیا پلان پیش کیا ہے جس کے ذریعے وہ یوفون سے یوفون اور یوفون سے پی ٹی سی ایل پر پورے مہینے مفت کالز کر سکتے ہیں، وہ بھی 300 روپے جمع ٹیکس کے ماہانہ نرخوں پر۔
آپ کو پورے ماہ لامحدود کالز کا لطف اٹھانے کے لیے ایک بار یوفون کی ماہانہ بولو پاکستان آفر کے لیے سبسکرائب کرنا پڑے گا۔
ماہانہ بولو پاکستان آفر یوون پیکیج کے صارفین حاصل کر سکتے ہیں۔ یوفون کا کہنا ہے کہ 6 ہزار منٹوں کی فیئر یوزیج حد لاگو ہوگی۔
آفر کی تفصیلات:
  • مفت کالز
    • یوفون سے یوفون
    • یوفون سے پی ٹی سی ایل
  • آفر کی میعاد: ایک ماہ
  • چارجز: 300 روپے جمع ٹیکس
سبسکرائب کیسے کریں:
  • ماہانہ بولو پاکستان آفر کا لطف اٹھانے کے لیے آپ کو صرف *8888# ڈائل کرنا ہوگا۔
شرائط و ضوابط:
  • آفر صرف یوون پیکیج پر دستیاب ہے
  • یووون پیکیج کے لیے *444*1# ڈائیل کریں۔ مائیگریشن کے معیاری چارجز لاگو ہوں گے
  • ایک مرتبہ سبسکرپشن حاصل کرنے کے بعد زیادہ سے زیادہ 6 ہزار منٹ دیے جائیں گے
  • آفر کے لیے دوبارہ سبسکرائب کیا جا سکتا ہے۔ دوبارہ سبسکرپشن کی صورت میں منٹ شامل دیے جائیں گے
  • آفر 30 ویں دن رات 11 بجکر 59 منٹ پر یا دیے گئے تمام منٹوں کے استعمال کے ساتھ ختم ہو جائے گی
  • بقیہ منٹ چیک کرنے کے لیے *707# ڈائیل کریں
  • وائس بکٹ اور شارٹ کوڈز کے لیے کی جانے والی کالز اس آفر میں شامل نہیں
  • ایسی سم کا استعمال جو آپ کے نام نہ ہو یا اپنی سم دوسروں کو استعمال کرنے دینا ایک جرم ہے – پی ٹی اے
  • استعمال پر 19.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ریچارج یا بل پر دیگر ٹیکس لاگو ہوں گے۔

0 comments:

Post a Comment