لاہور…لاہورہائیکورٹ
نے غیر معیاری کٹ والی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔چیف جسٹس لاہور
ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ گجرات میں اتنا بڑا سانحہ ہو
گیا اورمحکمہ ٹرانسپورٹ ہاتھ پر ہاتھ دھرے سو رہا ہے۔لاہورہائیکورٹ کے
روبروغیر معیاری کٹ والی گاڑیوں کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت کو بتایاگیاکہ
ناقص گیس کٹ اور غیر معیاری گیس سلنڈروں والی گاڑیاں کسی بھی وقت بڑے حادثے
کا باعث بن سکتی ہیں، موٹرسائیکل رکشوں اور اسکول ویگنوں میں عموماًایسی
غیرمعیاری کِٹس نصب ہیں،پٹرول سے گیس پر منتقل کرنے والی مقامی سطح پر
بنائی گئی غیر معیاری کِٹس عام دستیاب ہیں،جو کمرشل گاڑیوں میں استعمال ہو
رہی ہیں ، گجرات میں بھی غیرمعیاری کٹ اور سلنڈرکی وجہ سے کم سن بچوں کا
جانی نقصان ہوا،اس پر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت،محکمہ
ٹرانسپورٹ اور اوگرا سے10جون تک جواب طلب کر لیاہے اور موٹرسائیکل رکشاوٴں
کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،چیف جسٹس نے سانحہ گجرات کے
حوا لے سے بھی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی
Thursday, 30 May 2013
لاہورہائیکورٹ نے غیر معیاری کٹ والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی
Posted by Unknown on 03:50 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment