اسلام
آباد…نگراں وفاقی وزیر پانی وبجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کا
پاور سسٹم کرپٹ ہے ، رشوت دے کر مرضی کی پوسٹیں حاصل کرنے والے بجلی چوری
روکنے کی بجائے پہلے اپنی رقم پوری کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد
میں توانائی بحران سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب میں کہی ۔نگراں وفاقی وزیر
پانی و بجلی اسلام آباد میں توانائی بحران اور اس کے ممکنہ حل کے موضوع پر
سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ شہروں میں 14اوردیہی
علاقوں میں 16گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ
پاکستان میں بجلی کا بزنس ماڈل خراب ہے،مہنگی بجلی پیدا کر کے سستی بیچی جا
رہی ہے، اس بزنس پلان پر ملک کا پاور سیکٹر چلانا تو دور کی بات، جوتوں کی
دکان نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس نجی پاور
پلانٹس کے مقابلے میں سالانہ 36ارب روپے کا اضافی تیل کھا رہے ہیں اور
انہوں نے پی ایس او کو بھی دیوالیہ کر دیا ہے۔ نگراں وفاقی وزیر نے بجلی
چوری کی روک تھام کے لیے سمارٹ میٹرنگ نظام کی تنصیب اور بجلی کی تقسیم کار
کمپنیز کی نجکاری کی تجویز بھی پیش کی۔
Wednesday, 1 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment