اس اتوار 42 ویں پاکستان اوپن گالف چیمپئن شپ جیتنے والے محمد نذیر کی
نظریں اب بیرون ملک مقابلوں پر ہیں، خصوصاً منافع بخش ایشین ٹور پر۔
نذیر کا کہنا تھا کہ “میں جانتا ہوں کہ میرے اندر بیرون ملک گالف
مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت موجود ہے۔” انہوں نے زور دیتے
ہوئے کہا کہ “پاکستان کا سب سے بڑا گالف ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد مجھے یقین
ہے کہ اپنے ملک کے لئے بین الاقوامی اعزاز جیتنے کو حوالے سے میرے اندر
کھیل اور اعتماد ہے۔”
نذیر ایک دہائی کے زائد عرصے سے گالف کھیل رہے ہیں ، مگر صرف گزشتہ ایک
سال سے انہوں نے اپنے آپ کو ایک قومی سطح پر ایک مستقل کھلاڑی کی حیثیت سے
منوایا ہے۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے گالفر کے لیے بڑی تبدیلی تب آئی جب اس کے
دیرینہ اسپانسر یوفون ایک ٹریننگ سیشن کے لیے انہیں گزشتہ سال امریکہ
بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
نذیر نے مارچ 2012ء میں یونائٹڈ اسٹیٹس گالف ٹیچرز فیڈریشن (یوایس جی ٹی
ایف) ٹریننگ سیشن میں شرکت کی اور اس تجربے نے انہیں ایک گالفر کی حیثیت
سے بدل کر رکھ دیا۔
مارچ سے پہلے پاکستان میں نذیر کا تیرہواں درجہ تھا مگر اس کے بعد سے وہ
درجہ بندی کی سیڑھیاں تیزی سے چڑھے اور اب پاکستانی نمبر ایک شبیر اقبال،
مطلوب احمد اور محمد منیر کے بعد ان کا چوتھا نمبر ہے۔
پاکستان اوپن سے پہلے گزشتہ پانچ ٹورنامنٹس میں نذیر نے کراچی میں بینک
الحبیب کا ٹائٹل جیتا، گجرات میں ہونے والے پنجاب اوپن اور فیصلہ آباد میں
ہونے والے کریسنٹ کپ دونوں میں دوسرے نمبر پر رہے۔ امریکہ سے واپسی کے بعد
سے نذیر نے جتنے بھی مقابلوں میں حصہ لیا ہے وہ ٹاپ ٹین میں رہے ہیں۔
نذیر کا کہنا تھا کہ “ایک ایسا اسپانسر جو ہر وقت آپ کی مدد کو تیار ہو
ایک کھلاڑی کے لیے بہت بڑا فرق پیدا کر دیتا ہے۔ میرے لیے یوفون کا سہارا
بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس کے بغیر میں صرف کوشش ہی کر رہا تھا۔ مجھے
پورا یقین ہے کہ ان کی حمایت کے ساتھ میں مستقبل میں اس سے بھی اچھی
کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔”
نذیر وہ واحد گالفر نہیں جن کی یوفون سپورٹ کر رہا ہے۔ گزشتہ سال فروری
سے کمپنی شبیر اقبال (پاکستانی نمبر 1)، مطلوب احمد (پاکستانی نمبر 2) اور
محمد منیر (پاکستانی نمبر 3) سمیت کئی گالفروں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ اس
نے چھ ایسے مزید کھلاڑیوں سے معاہدہ کیا ہے جن کے اندر بہترین پیشہ ور
کھلاڑی بننے کی صلاحیت موجود ہے۔
یوفون ایک دہائی سے زائد عرصے سے گالف کو فروغ دے رہا ہے۔ کرکٹ سے جنون
کی حد تک لگاؤ رکنے والے ملک میں جہاں گالف جیسے کھیل شاذ و نادر ہی تجارتی
اداروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں، یہ یقیناً ایک بہت بڑا
اقدام ہے۔
یوفون کے چیف کمرشل افسر سلمان واسع اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ
پاکستان میں گالف پر کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری ضرور رنگ لائے گی۔
واسع کا کہنا تھا کہ “ایک پاکستانی ٹیلی کام کمپنی ہونے کے ناطے ملک میں
کھیل کی سرگرمیوں کو سہارا دینے اور یہاں کے باصلاحیت نوجوانوں کو تربیت
فراہم کرنے پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں۔ پاکستانکا آئندہ کھیل گالف ہے اور ہم
دیکھ رہے ہیں کہ کھیل سے ہماری وابستگی ہمیں وہ نتائج حاصل کرنے میں مدد
دے گی جن کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر کیا جائے گا۔”
0 comments:
Post a Comment