Wednesday 29 May 2013

Syntax Communications logo سنٹیکس کمیونی کیشنز پاکستان میں ایڈلمین کا خصوصی پارٹنر بن گیا
سنٹیکس کمیونی کیشنز دنیا کی سب سے بڑی تعلقات عامہ کی فرم ایڈلمین کے ساتھ ایک خصوصی الحاقی تعلق میں شامل ہو گیا ہے۔
اس خصوصی الحاق کی بدولت سنٹیکس کمیونی کیشنز پاکستان مین ایڈلمین کی نمائندگی کرنے والا واحد ادارہ ہو گا۔ اس پارٹنر شپ کے ذریعے سنٹیکس کمیونی کیشنز پاکستان میں تعلقات عامہ کو اگلے مرحلے میں لے جانے کی کوشش کرے گا جس کے لیے وہ ان بہترین طریقوں اور تخلیقی صلاحیتوں سے کام لے گا جو ایڈلمین کی پہچان ہیں۔
سنٹیکس کمیونیکیشن کی ہولڈنگ کمپنی سنرجی گروپ کے سی او او علی منڈوی والا کا کہنا تھا کہ ، “سنٹیکس کمیونی کیشنز اورایڈلمین کے درمیان اتحاد ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے اور پاکستان میں پی آر کے حوالے سے اس کے طویل مدتی اثرات ہوں گے۔ دنیا کی اول درجے کی کمیونی کیشنز فرم کے ساتھ ایک بین لاقوامی اتحاد سنٹیکس کمیونی کیشنز کو رابطے کی سروسز کے حوالے سے اعلیٰ معیار حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ایڈلمین کے ساتھ یہ اشتراک ترقی کی جانب ہمارے سفر کا آغاز ہے جو ہمیں اپنے قیمتی کلائنٹس کو بہترین پی آر سروسز فراہم کرنے کے قابل بنائے گا ۔”
ایڈلمین انڈیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ ہولڈہیم نے کہا کہ، “سنٹیکس کمیونی کیشنز ہمارے جنوبی ایشیاء کے نیٹ ورک میں ایک اور اہم اضافہ ہے۔ اس خصوصی الحاق کے ساتھ ہم اعلیٰ معیار اور سرحد پار کے پروگراموں کو شروع کرنے کے حوالے سے ایک مضبوط پوزیشن میں ہیں جو ہمارے کلائنٹس کے علاقائی کاروباری اہداف کو پورا کرے گا۔ ہم ایک عظیم شراکت داری کے خواہاں ہیں۔”
اس پارٹنر شپ سے یہ امید کی جاتی ہے کہ یہ مارکیٹ میں پی آر کے اعلیٰ انڈسٹری معیارات اور بے پناہ وسائل لے کر آئے گی جس کی بدولت سنٹیکس کمیونی کیشنز انڈسٹری کے حالات کو یکسر بدلنے کے قابل ہو جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment