Wednesday 8 May 2013

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ایک اینڈرائیڈ ایپ جاری کی ہے، جس کے ذریعے کوئی بھی انتخابی خلاف ورزیوں کو رپورٹ کر سکتا ہے، وہ بھی اپنا نام ظاہر کیے بغیر۔
استعمال میں انتہائی آسان اس ایپ کے ذریعے کوئی بھی فرد خلاف ورزیوں کی تصویر لے سکتا ہے اور ان شکایات کو مرکزی مانیٹرنگ ٹیموں کو بھیج سکتا ہے جو مناسب اقدام اٹھائیں گے۔
حکومت پنجاب کی مدد سے بنائی گئی اس ایپ میں مختلف کیٹگریز ہیں، اور صارفین موزوں کیٹگری پر کلک اور تصویر/تبصرہ شامل کر کے خلاف ورزی کو رپورٹ کر سکتے ہیں۔

ڈاؤنلوڈ کیسے کریں:
  • اینڈرائیڈ صارفین اپنے فون میں ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے صرف اس لنک پر کلک کریں۔
  • یا اپنے فون میں “Election” لکھ کر اسے 8070 پر بھیجیں آپ کو ایس ایم ایس میں ڈاؤنلوڈ لنک ملے گا۔
ذیل میں اس ایپ کے اسکرین شاٹس ملاحظہ کریں جو سادہ و آسان یوزر انٹرفیس کی حامل ہے۔ ہوم اسکرین پر انتخابات میں ممکنہ خلاف ورزیوں کی کیٹگریز کی فہرست موجود ہے – جہاں سے آپ کسی بھی کیٹگری پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔ اگلی اسکرین آپ کو تصویر کھینچنے اور اپنے تبصرے شامل کر کے پنجاب الیکشن مانیٹرنگ سسٹم کو بھیجنےکی سہولت اجازت ہے۔

0 comments:

Post a Comment