حال ہی میں زونگ سے استعفیٰ دینے والے عثمان اسحاق کی سیلز اینڈ ڈسٹری
بیوشن کے سربراہ کی حیثیت سے یوفون میں شمولیت کی خبریں ملی ہیں، جن کی
تصدیق ہمیں ذرائع سے مل چکی ہے۔
عثمان یوفون کے پورے سیلز کے شعبے کے ذمہ دار ہوں گے اور چاروں جنرل
مینیجر سیلز انہیں براہ راست رپورٹ کریں گے۔ جبکہ اسحاق خود سی سی او یوفون
سلمان واسع کو جوابدہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عثمان کو خلیجی ممالک کے ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے
چند پیشکشیں تھیں لیکن انہوں نے پاکستان میں قیام اور یوفون میں شمولیت کو
ترجیح دی۔
عثمان اپنے ساتھ ٹیلی کام انڈسٹری کا 14 سالہ تجربہ لا رہے ہیں جس میں
ان کی توجہ حکمت عملی، مارکیٹنگ، سیلز اور ڈسٹری بیوشن پر ہوگی۔
زونگ میں اپنے گزشتہ پانچ سالوں میں جناب اسحاق کو تین مرتبہ ترقی دی
گئی اور وہ کمپنی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل کے عہدےتک پہنچے۔
زونگ جناب اسحاق کو کسٹمر بیس کو 7 سے 14 ملین تک پہنچانے کا کریڈٹ دیتا
ہے جب وہ زونگ میں ڈائریکٹر سیلز تھے۔ بعد ازاں انہیں مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ
کا ڈائریکٹر بنا دیا گیا جس کے دوران کمپنی کے صارفین کی تعداد بڑھ کر 19
ملین تک پہنچ گئی۔
زونگ میں شمولیت سے قبل اسحاق وارد ٹیلی کام، موبی لنک اور ثریا میں کام کر چکے تھے۔
0 comments:
Post a Comment