نیو یارک: زیادہ سے زیادہ صارفین کو متوجہ کرنے کی دوڑ میں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کی ملکیتی ویڈیو شیرنگ ویب سائٹس یوٹیوب روایتی ٹی وی سے آگے نکل گیا ہے۔
یوٹیوب نے دعوٰی کیا ہے کہ اس نے روایتی ٹی وی کی اجارہ داری کے دور کو ختم کر دیا ہے۔
انٹرنیٹ ویب سرچ انجن گوگل کے سربراہ ایمک شمٹ نے کہا کہ آنے والا وقت یوٹیوب کا ہو گا جسکے ناظرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ہر ماہ ایک بلین منفرد صارفین یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں۔
يوٹیوب کے متستقبل کو انہوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہیں آپ ایک ارب ناظرین کی تعداد کو بہت زیادہ تصور کرنے کی غلطی تو نہیں کر رہے کیونکہ مستقبل میں ان ناظرین کی تعداد میں پسماندہ ممالک کے صارفین بھی شامل ہو جائیں گے اور تب یہ تعداد ایک ماہ میں اربوں افراد تک پہنچ جائے گی۔
0 comments:
Post a Comment