Friday 17 May 2013

یوفون نے گزشتہ روز ‘یوتھ پیک’ کا اجراء کر دیا، جسے خصوصی طور پر نوجوانوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یوتھ پیک وائس، ایس ایم ایس اور ڈیٹا سے کہیں آگے دیکھنے والے شہری نوجوانوں کو ہدف بنا کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا نعرہ “آن کر” ہے اور یہ ان کے لیے ہے جو جدید سیلولر سروسز چاہتے ہیں۔
یوتھ پیک پاکستان کی پہلی آفر ہے جو نوجوانوں کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے، یہ ایک مکمل پروڈکٹ پیش کررہی ہے جو بنیادی سیلولر پیشکش سے کہیں آگے کی ہیں۔ مختلف پارٹنرز کی شمولیت ملک بھر میں 250 برانڈڈ آؤٹ لیٹس پر رعایتیں اس کو ملک کا سب سے کامیاب برانڈ بناتی ہیں۔
یہ رعایتیں نوجوانوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پیش ہیں اور یہ پیش کردہ حیرت انگیز رعایتوں کے ذریعے ان کے جیب خرچ کو بچائیں گی۔
DSC 0024 1024x581 نوجوانوں کا برانڈ، یوفون نے یوتھ پیک لانچ کر دیا
عبد العزیز صدر اور سی ای او اور صدر یوفون “یوتھ پیک” کی لانچنگ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب میں سینئر انتظامیہ کے ساتھ
چیف کمرشل آفیسر یوفون جناب سلمان واسع نے کہا کہ ‘آن کر’ آج کی یوتھ کا ایک یقین ہے جو انہیں اپنی زندگی کو بہترین رفتار پر لے جانا ممکن بنائے گا۔ جو بھی وہ کرتے ہیں اسے توانائی اور خود کو متحرک کرنے کا سہارا اور ہر چیز کو بہتر انداز میں کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ زندگی کا لطف اٹھانے سے لے کر سماجی ذمہ دار ہونے اور معاشرے کے لیے اپنی مدد فراہم کرنے تک ‘آن کر’ کا نعرہ نوجوانوں کو امید اور مثبت توانائی دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوفون یوتھ پیکیج کا اجراء پاکستانی نوجوانوں کو آفرز اور سرپرائزز کا ایک حیرتناک اور لاثانی گلدستہ فراہم کر رہا ہے، جو ہمارے نوجوانوں کو خوش کرے گا اور انہیں سستا پیکیج فراہم کرے گا جو ان کے چہروں پر مسکراہٹیں سجائے گا۔
اس پیکیج سے متعلقہ دیگر چیزوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے چند شراکت داروں پر روشنی ڈالی جہاں یوتھ پیک صارفین رعایت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے، جیسے: میک ڈونلڈز، کینابن، ڈنکن ڈونٹس، کراس روڈز، ٹوٹی فروٹی، ایکسسرائز، کروکس، ٹمبرلینڈ، سویچ، ڈیل، وغیرہ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے صارفین کے دل موہ لینے کے لیے کافی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق یوتھ پیکیج ‘مائی پیک آفر’ پیش کرتا ہے جو صارفین کو صرف پانچ روپے میں کسی بھی یوتھ پیک نمبر پر پہلے منٹ کی گفتگو کے بعد ایک ہفتے تک مفت بات کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ دوسری جانب یوتھ پیک تمام نیٹ ورکس پر 0.35 روپے فی ایس ایم ایس کے نرخ بھی دیتا ہے اور صارفین 4.99 روپے فی ایم بی تک کے حیران کن نرخوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

وائس پلانز:

  • آن-نیٹ ایف اینڈ ایف: 0.50 روپے فی 30 سیکنڈز + ٹیکس
  • آف -نیٹ ایف اینڈ ایف: 0.80 روپے فی 30 سیکنڈز + ٹیکس
  • آن-نیٹ کالز: 1.30 روپے فی 30 سیکنڈز + ٹیکس
  • آن-نیٹ کالز: 1.30 روپے فی 30 سیکنڈز + ٹیکس

ایف این ایف کو شامل کرنا

  • صرف پانچ نمبر (صرف یوتھ پیک اور یوفون نمبر) ایک ایس ایم ایس میں لکھ کر 363 پر بھیج دیجیے
  • آپ کل 10 ایف این ایف نمبر شامل کر سکتے ہیں، جن میں سے 5 یوفون/یوتھ پیک ہوں گے اور 5 کسی بھی دیگر موبائل نیٹ ورک یا پی ٹی سی ایل کے۔
  • تمام ایف این ایف نمبر شامل کرنے کے لیے پوری فہرست کے ایک مرتبہ کے چارجز 10 روپے +ٹیکس ہیں
  • اس لسٹ میں تبدیلی کے لیے فی نمبر 10 روپے + ٹیکس چارجز لیے جائیں گے

ایس ایم ایس ٹیرف:

  • ایس ایم ایس – تمام مقامی نیٹ ورکس پر: 0.35 روپے فی ایس ایم ایس + ٹیکس

موبائل انٹرنیٹ

  • موبائل انٹرنیٹ: 4.99 روپے فی ایم بی (بشمول ٹیکسز)

بنڈل آفرز

  • وائس بنڈلز

    • ایک منٹ کے بعد یوتھ پیک سے یوتھ پیک پر مفت کالز کی خصوصی پیشکش
    • ایک منٹ کے بعد یوتھ پیک آفر پر مفت کالز
    • سبسکرپشن کے چارجز: 50 روپے فی ہفتہ
    • میعاد: 7 دن
    • سبسکرائب کرنے کے لیے: *3553#
  • ایس ایم ایس بنڈلز

    • روزانہ: 500 ایس ایم ایس 2 روپے روزانہ میں – 6820 پر ‘Sub’ لکھ کر بھیجیں
    • ہفتہ وار: 1500 ایس ایم ایس 7 روپے ہفتہ وار میں – 6830 پر ‘Sub’ لکھ کر بھیجیں
    • ماہانہ: 10 ہزار ایس ایم ایس 90 روپے ماہانہ میں – 6840 پر ‘Sub’ لکھ کر بھیجیں
  • موبائل انٹرنیٹ بنڈلز

    • روزانہ: 200 ایم بی 10 روپے میں – ایس ایم ایس میں ‘SUB’ لکھ کر 6850 پر بھیجیں
    • ماہانہ لائٹ: 1.5 جی بی 150 روپے میں – ایس ایم ایس میں ‘SUB’ لکھ کر 6860 پر بھیجیں
    • ماہانہ ہیوی: 6 جی بی 500 روپے میں – ایس ایم ایس میں ‘SUB’ لکھ کر 6857 پر بھیجیں

یوتھ پیک پر منتقلی

  • یوفون صارفین – جو کسی بھی پیکیج کے حامل ہوں- *3555# پر کال کر کے یوتھ پیک پر منتقل ہو سکتے ہیں اور ان تمام شاندار نرخوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں
  • منتقلی کے معیاری چارجز 10 روپے جمع ٹیکس لاگو ہوں گے
  • ایک مرتبہ منتقلی کے بعد مندرجہ بالا تمام نرخوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں بغیر کسی روزانہ چارچز کے

شرائط و ضوابط

  • یہ پیشکشیں اور بنڈلز صرف یوتھ پیک صارفین کے لیے موثر ہیں
  • مائی پیک آفر 7 دنوں کے لیے موثر ہوگی جس میں سبسکرپشن والا دن شامل ہوگا
  • شارٹ کوڈز 6844 کی 0.02 روپے چارج ہوں گے
  • مفت براؤزنگ صرف ان ویب سائٹس پر ہوگی www.facebook.com یا m.facebook.com, www.wikipedia.com یا m.wikipedia.com
  • ایس ایم ایس شارٹ کوڈز 6837 اور 6822 کے 0.50 روپے + ٹیکس نرخ وصول کیے جائیں گے
  • یہ پیشکشیں محدود مدت کے لیے ہیں
  • استعمال پر 19.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ریچارج یا بل پردیگر ٹیکس لاگو ہوں گے
  • ایسی سم جو آپ کے نام پر نہ ہو یا اپنی سم کسی اور کو استعمال کرنے دینا جرم ہے – پی ٹی اے
  • شرائط و ضوابط لاگو

0 comments:

Post a Comment