Sunday, 5 May 2013

برطانیہ میں ایک خیراتی ادارے رامبلرز کا کہنا ہے کہ 25 فیصد مرد و خواتین ہفتے میں ایک گھنٹے سے کم پیدل چلتے ہیں۔
یو گو نے 2000 افراد کا سروے کیا کہ وہ کب پیدل چلتے ہیں اور کہاں جاتے ہیں تو انہیں معلوم ہوا کہ مزید 43 فیصد لوگ ہفتے میں دو گھنٹے سے کم پیدل چلتے ہیں۔
سرکاری ہدایات کے مطابق لوگوں کو ہفتے میں 150 منٹ کے لیے اعتدال کے ساتھ جسمانی ورزش کرنی چاہیے۔
اس سروے میں لوگوں سے سکول، کام یا دکان پر جانے سمیت ان کے ْکل پیدل چلنے کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔
رامبلرز کا جو چار سے گیارہ مئی تک پیدل چلنے کا ہفتہ منا رہا ہے کہنا ہے کہ ایک تحقیق میں پہلے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ میں دو تہائی بالغ افراد بہت کم جسمانی ورزش کرتے ہیں اور اس سروے میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔
کم پبدل چلنے کے رجحان کے باوجود سروے کیے گئے افراد میں تقریباً 93 فیصد نے اس بات سے اتفاق کیا کہ پیدل چلنا ایک اچھی ورزش ہے۔
رامبلرز کے چیف ایکزیکٹیو بینیڈیکٹ ساوتھ ورت نے کہا کہ’برطانیہ میں غیر فعالیت کی وبا ختم کرنے کے لیے پیدل چلنا سب سے آسان ذریعہ ہے۔‘
ملک کی وزیرِ صحت آنا ساوربائے نے کہا کہ پیدل چلنا صحت کو ٹھیک رکھنے کا ایک بہت اچھا طریقہ ہے۔

0 comments:

Post a Comment