Tuesday, 21 May 2013

ZONG PFDC 2013 زونگ ابھرتے ہوئے فیشن ڈیزائنرز کے فروغ کے لیے کوشاںزونگ نے حال ہی میں ہونے والے پی ڈی ایف سی سن سلک فیشن ویک 2013 میں ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کو آگے بڑھنے میں اپنی خدمات پیش کیں۔
پاکستان میں اپنے آغاز کے دنوں سے ہی زونگ کئی پلیٹ فارمز سے مختلف اقدامات کے ذریعے پاکستان کے ذہین نوجوان طبقے کو ترقی کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
اس سال زونگ نے ان ابھرتے ہوئے فیشن ڈیزائنرز کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا جو پی ایف ڈی سی سن سلک فیشن ویک 2013 میں اپنی تخلیقات متعارف کرانا چاہتے تھے۔ پی ایس ایف ڈبلیو کے چوتھے روز “زونگ پروموٹس امرجنگ ٹیلنٹ” شو میں حصہ لینے والے خوش نصیب ڈیزائنرز میں عروج احمد، دانیال مبارک، ہمزہ بخاری، مغل راشد، محسن علی اور شہرزادہ سہیل مزمل شامل تھے۔
اس موقع پر زونگ کے سی ایف او فینگ ٹوئی زیان کا کہناتھا کہ، “ہم نے ہمیشہ با صلاحیت لوگوں آگے بڑھنے میں حوصلہ افزائی کی ہے اور دنیا کو بتایا ہے کہ پاکستان میں تصورات، استعداد اور مثبت سوچ کی کمی نہیں ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ زونگ کی کوششیں ملک میں صرف ترقی کے فروغ کو ہی ظاہر نہیں کرتیں پاکستان سے اس کی وابستگی کا بھی ثبوت ہیں۔
اس سال چار روزہ پی ڈی ایف سی سن سلک فیشن ویک میں 47 ڈیزائنرز، برانڈز اور ٹیکسٹائل ہاؤزز کی جانب سے مختلف لکشری /پریٹ کلیکشنز کی نمائش کی گئی اور اس خطے کے طویل موسم گرما کو خصوصی طور پر مدنظر رکھتے ہوئے 2013 کے رجحانات کو پیش کیا گیا۔
زونگ مختلف سطحوں پر کھیل، تعلیم اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیا کام کرتا رہا ہے۔ پچھلے سال انہو ں نے مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب سے معاہدہ کیا کہ وہ پاکستان مین موجود اس کے تقریباً دس لاکھ شائقین کو اولڈ ٹریفرڈ سے قریب تر ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔ اسی پروگرام کے حوالے سے زونگ نے 32 نوجوان فٹ بال کھلاڑیوں کو ایک ہفتے کے لیے ابو ظہبی میں واقع مانچسٹر یونائٹڈ ساکر اسکول بھیجا۔ اس کے علاوہ زونگ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ، شندور پولو فیسٹول اور قائد اعظم پولو چیمپئن شپ کے فروغ کے لیے بھی کام کرتا رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment