Wednesday, 22 May 2013

Mobilink logo2 موبی لنک اور نسٹ کا تعاون، طلباء روزمرہ مسائل حل کرنے کے قابل نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس (SEECS) اور موبی لنک نے طلباء کو اپنے روزمرہ مسائل کو سمجھنے اور ٹیکنالوجی کے بطور ذریعہ استعمال کرتے ہوئے ان کے خاتمے کے لیے حل تجاویز کرنے کی سہولت دی۔
نسٹ کے اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس نے جدید اور تخلیقی حل کی تلاش (FICS) نامی ایک مقابلہ شروع کیا۔ اس مقابلے کا مقصد طلباء کو اپنے اردگرد موجود معاشرے کے مسائل کو سمجھنے اور ان کے جدید حل تجویز کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔
موبی لنک نے مقابلے کے لیے انتظامی مدد فراہم کی، اور ساتھ ساتھ شرکا کی رہنمائی اور داخل کی گئی انٹریز کا جائزہ لینے میں بھی حصہ لیا۔ طلباء کو موبی لنک اور دیگر ٹیکنالوجی متعلقہ اداروں کے متعدد ماہرین کے ساتھ گفتگو کے ذریعے اپنے تجویز کردہ حلوں کی حقیقی دنیا کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت کو جانچنے کا بھی موقع ملا۔
ڈائریکٹر مارکیٹنگ (موبائل انٹرنیٹ) موبی لنک معید جاوید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ اکہ “موبی لنک نے مستقل جدت کے ذریعے دو دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے ٹیلی کام انڈسٹری میں اپنی قائدانہ حیثیت برقرار رکھی ہے۔ اس مقابلے کے لیے SEECS کے ساتھ تعاون تخلیق کے محرک کی حیثیت سے موبی لنک کی حیثیت اور پاکستان کے نوجوانوں پر یقین کو ظاہر کرتا ہے۔ موبی لنک کی جانب سے میں کامیاب مقابلے اور SEECS کے طلباء کو جدید سہولت کی فراہمی پر مبارکباد پیش کرتا ہے جس نے شریک ٹیموں کو روایت سے ہٹ کر سوچنے اور ایسے متاثر کن منصوبے تخلیق کرنے کی سہولت دی۔”
مقابلہ SEECS کی جانب سے مختلف مراحل میں کیا گیا، جس میں سے 14 ٹیمیں مقابلے کے فائنل مرحلے تک پہنچیں ، اور ایک لاکھ 16 ہزار روپے کی انعامی کے لیے آمنے سامنے آئیں۔ جیتنے والوں میں ‘Non Invasive Glucometer’ (پہلا انعام)، ‘Pervasive Anti-coagulation service for Cardiac Health’ (دوسرا انعام) اور ‘Clay Computing: An inexpensive Computing Solution’ (تیسرا انعام) شامل تھے۔ 

0 comments:

Post a Comment