Friday, 3 May 2013

Heart Is Of For Types

Posted by Unknown on 07:36 with No comments
دل چار اقسام کے ہیں

مسند احمد میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دل چار قسم کے ہیں ایک صاف دل جو روشن چراغ کی طرح چمک رہا ہو۔ دوسرا وہ دل جو غلاف آلود ہو۔ تیسرا وہ دل جو الٹا ہو۔ چوتھا وہ دل جو مخلوط ہو۔ پہلا دل مومن کا ہے جو پوری طرح نورانی ہے۔ دوسرا دل کافروں کا ہے جس پر کفر کے پردے پڑے ہیں۔ تیسرا دل خالص منافق کا ہے جو جاننے کے باوجود انکار کرتا ہے۔ چوتھا دل اس منافق کا ہےجس کےاندر ایمان اور نفاق دونوں جمع ہوں۔ ایمان کی مثال اس سبزے کی طرح جو پاکیزہ پانی سے بڑھ رہا ہے اور نفاق کی مثال اس پھوڑے کی طرح جس میں پیپ اور خون بڑھ رہا ہے جو مادہ بڑھ جائے وہ دوسرے پر غالب آجاتا ہے۔
(تفسیر ابن کثیر: ج١ ص ٩٨)

0 comments:

Post a Comment