Saturday 18 May 2013

نیو یارک: موبائل فون کا زیادہ استعمال بلند فشارِ خون یا ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ بات اٹلی میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

ولیم سلیسٹیو ہاسپٹل کی تحقیق کے مطابق موبائل فون سے گفتگو کے دوران تناؤ ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن سکتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایک موبائل کام کے ساتھ بلڈ پریشر 121/77 سے 129/82 تک پہنچ جاتا ہے جبکہ صحت مند لیول 120/80 ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ تو صرف ایک کال کی بات ہے جبکہ کئی لوگوں کو روزانہ 10 سے 30 یا اس سے زائد بھی کالز آتی ہیں جس سے ان کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔

محقق ڈاکٹر گیوسیپے کریپا کے مطابق نوجوانوں کو موبائل فونز سے زیادہ مسٔلہ نہیں ہوتا مگر درمیانی عمر کے افراد اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment