Wednesday 29 May 2013

Only ALLAH Is Protector

Posted by Unknown on 20:31 with No comments
بچانے والا اللہ ہے

امام رازی رحمۃ اللہ نے ’’رَبّ العالمین‘‘ کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت ذوالنون مصری رحمۃ اللہ کا واقعہ نقل کیا ہے

کہ ایک دن وہ کپڑے دھونے کے لیے دریائے نیل کے کنارے تشریف لے گئے، یکایک انہیں ایک بچھو دکھائی دیا، جو ساحل کی طرف جارہا تھا۔ جب وہ کنارے پر پہنچا تو پانی میں سے ایک کچھوا نکلا اور سطح پر تیرنے لگا، بچھو نے جب اسے دیکھا تو وہ کود کر اس کی پشت پر سوار ہوگیا، کچھوا اسے لے کر دوسرے کنارے کی طرف چلا۔

حضرت ذوالنون مصری رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ میں تہ بند باندھ کر دریا میں اُتر گیا اور ان دونوں کو دیکھتا رہا، یہاں تک کہ وہ دریا کے اُس پار پہنچ گئے، یہاں پہنچ کر بچھو کچھوے کی پیٹھ پر سے اُتر ااور خشکی پر چڑھ گیا، میں بھی دریا سے نکل کر اس کے پیچھے ہو لیا۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ گھنے درخت کی چھاؤں میں ایک لڑکا گہری نیند سو رہا ہے، میں نے دل میں کہا کہ یہ بچھو دوسری طرف سے اس نوجوان کو کاٹنے آیا ہے، ابھی میں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ اچانک مجھے ایک زہریلا سانپ دکھائی دیا، جو پھن اُٹھا کر لڑکے کی طرف بڑھ رہا تھا، لیکن ابھی وہ لڑکے کے پاس پہنچا ہی تھا کہ بچھو آگے بڑھا اور سانپ کے سر سے چمٹ کر بیٹھ گیا، یہاں تک کہ تھوڑی دیر میں سانپ م رگیا اور بچھو واپس کنارے کی طرف لوٹا ۔وہاں کچھوا اس کا منتظر تھا، اس کی پیٹھ پر سوار ہوکر دوبارہ اُس پار جاپہنچا، میں یہ منظر دیکھ کر اﷲ کی حفاظت کے اس منظر کو اشعار میں گنگنانے لگا۔

0 comments:

Post a Comment