ٹیبلٹ کو اپنے بنیادی کمپیوٹر کی حیثیت سے استعمال کرنے کا تصور بہت دیر
سے پروان چڑھا ہے، لیکن اب بھی یہ ایک تصور سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ البتہ اس
حوالے سے ایچ پی کی سوچ کچھ مختلف ہے اور اس کی وجہ ہے کہ وہ نئے سلیٹ 21
کا اعلان کرنے جا رہا ہے، جو اینڈرائیڈ جیلی بین سے چلنے والا ایک ٹیبلٹ ہے
جس کے ساتھ 21 انچ کا ڈسپلے ہے۔ یہاں تک کہ سلیٹ 21 اپنے کی بورڈ اور ماؤس
کے ساتھ ہوگا۔
خصوصیات
اس کی سب سے بڑی خصوصیت 21 انچ کا فل ایچ ڈی ریزولیوشن کے ساتھ شاندار
آئی پی ایس ڈسپلے ہے، جو شفاف ترین تصاویر کی ضمانت دیتا ہے۔ ڈسپلے ٹچ
اسکرین ہے اور پین ان پٹ کی سپورٹ بھی رکھتا ہے۔ اس کی پشت پر کک اسٹینڈ
موجود ہے جس کے ذریعے اسے مختلف پوزیشنوں میں رکھا جا سکتا ہے۔
اس کے اندر این ویڈیا ٹیگرا4 پروسیسر نصب ہے جو اینڈرائیڈ 4.2.2 جیلی
بین چلا رہا ہے۔ ٹیبلٹ کی ریم اور اسٹوریج کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ
کتنی ہوں گی لیکن ایس ڈی کارڈسلاٹ ضرور موجود ہوگا۔
کنیکٹیوٹی کے لیے یہ ٹیبلٹ ایتھرنیٹ، 3 (فل سائز) یوا یس بی پورٹس، وائی
فائی اور ہیڈفون جیک پیش کرتاہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ ٹیبلٹ کے اندر
بیٹری نہیں ہے اس لیے اسے ہمہ وقت بجلی سے منسلک کر کے رکھنے کی ضرورت پڑے
گی۔ یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ یہ ہر وقت ساتھ لے کر پھرنے والی چیز
ہی نہیں ہے۔
سلیٹ 21 دو اسپیکرز کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں اپنا کی بورڈ اور ماؤس بھی
ہے، یوں ایچ پی آپ کو گھر پر موجودگی کا احساس دینے کے لیے بھرپور کوشش کر
رہا ہے۔
ٹیبلٹ ستمبر میں 400 ڈالرز کی پرکشش قیمت پر دستیاب ہوگا۔
0 comments:
Post a Comment