Wednesday 5 June 2013

پاکستان میں بننے والی معروف وڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ٹیون ڈاٹ پی کے (Tune.pk) پر ماہانہ 40 ملین سے زائد پے بیکس ہوجاتے ہیں۔
چند سال قبل سیالکوٹ، پاکستان کے ڈیولپرز کی ایک پرجوش ٹیم کی جانب سے بنائی گئی ٹیون ڈاٹ پی کے اب ماہانہ 14 ملین سے زیادہ صارفین کی خدمات پیش کرتی ہے جس میں ہر مہینے 40 ملین سے زیادہ پلے بیکس شامل ہیں جبکہ اوسط روزانہ پلے بیک 20 سال کا ہے۔
ارسلان حسن کی زیر سربرہی اس سائٹ پر اس وقت ایک لاکھ سے زائد وڈیو ہوسٹ ہیں اور یہ تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے کیونکہ ملک میں یوٹیوب پر پابندی عائد ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیون ڈاٹ پی کے کے 50 فیصد سے زائد صارفین بیرون ملک سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 10 فیصد سے زیادہ شائقین امریکہ سے ہیں، 8 فیصد برطانیہ سے اور ایک بہت بڑی تعداد خلیجی ممالک سے۔ پاکستان سے ٹیون ڈاٹ پی کے پر آنے والے صارفین ویب سائٹ کے کل صارفین کا 48 فیصد ہیں۔
ٹیون ڈاٹ پی کے کے مارکیٹنگ مینیجر دانش مغل نے بتایا کہ ویب سائٹ یورپ میں درجن بھر سے زائد سرورز پر ہوسٹ ہیں اور ان کی ٹیم اس وقت پی ٹی سی ایل کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے کہ وہ اسٹریمز کے کیشے کریں تاکہ ناظرین کے لیے معیار میں بہتری آئے اور پی ٹی سی ایل کے چند ہزار ڈالرز بچ جائیں جو وہ انٹرنیٹ بینڈوڈتھ کے ضمن میں ادا کرتا ہے۔
ٹیون ڈاٹ پی کے اس وقت 720 پکسل وڈیو کوالٹی پیش کرتا ہے، جسے وہ مستقبل قریب میں 1080 پکسل تک کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
ٹیون ڈاٹ پی کے نے ثابت کیا کہ مقامی حل انٹرنیٹ کے عظیم اداروں کا متبادل ہو سکتے ہیں اور ہم مالی فائدے اپنے پاس رکھنے کے لیے مقامی وسائل پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ ہم عالمی سطح پر صارفین کو خدمات پیش کرنے کے لیے ان حلوں کا دائرۂ کار بھی بڑھا سکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment