کچھ عرصہ قبل گوگل نے اعلان کیا تھا کہ وہ سام سنگ گلیکسی ایس4 اور ایچ
ٹی سی ون اینڈرائیڈ او ایس کے ونیلا ورژن کے ساتھ فروخت کرے گا۔ یہ دن آن
پہنچا ہے اور دونوں فون بالآخر آج سے گوگل پلے پر فروخت کے لیے موجود ہیں۔
فونز کے گوگل ایڈیشن سافٹویئر خصوصیات سے محروم ہیں۔ یہ بات موزوں ہے کہ
ایچ ٹی سی سینس اور ٹچ وز یو آئی ونیلا اینڈرائیڈ میں کئی خصوصیات شامل
کرتے ہیں لیکن ان دونوں کی عدم موجودگی میں فونز بڑے تیز طرار لگ رہے ہیں۔
خصوصیات کے اعتبار سے دونوں فونز اصلی فونز جیسے ہی ہیں۔ گلیکسی ایس4
ورژن اوکٹا-کور ورژن کے بجائے سنیپ ڈریگن 600 چپ سیٹ کا حامل ہے لیکن یہ
کارکردگی کو اتنا متاثر بھی نہیں کرتا۔ بلکہ اس کے نتیجے میں بیٹری لائف
بہتر ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ایچ ٹی سی ون اسی کویڈ-کور سنیپ ڈریگن 600 ورژن
کا حامل ہے جو اصل فون میں ہے۔
گلیکسی ایس4 کے گوگل ایڈیشن کی خصوصیات یہ ہیں:
- اینڈرائیڈ 4.2.2 جیلی بین، اسٹاک اینڈرائیڈ کے ساتھ
- 7.9 ملی میٹر موٹائی
- 130 گرام وزن
- 5 انچ ڈسپلے مع 1080 ضرب 1920 پکسلز کا فل ایچ ڈی ریزولیوشن
- کورننگ گوریلا گلاس 3
- 1.9 گیگاہرٹز کویڈ-کور کریٹ 300 پروسیسر مع سنیپ ڈریگن 600 چپ سیٹ
- ایڈرینو 320 جی پی یو
- 2 جی بی ریم مع 16/32/64 جی بی میموری، جس میں اضافہ بھی ممکن
- 13 میگاپکسل کیمرہ مع فل ایچ ڈی وڈیو ریکارڈنگ، امیج اسٹیبلائزیشن اور ایچ ڈی آر
- سامنے کے رخ پر 2 میگا پکسل کا فل ایچ ڈی کیمرہ
- وائی فائی ہاٹ اسپاٹ، مائیکرو یو ایس بی 2.0، یو ایس بی-او ٹی جی، این ایف سی، آئی آر بلاسٹر، بلوٹوتھ 4.0
- 2600 ایم اے ایچ بیٹری
ایچ ٹی سی ون کے گوگل ایڈیشن کی خصوصیات یہ ہیں:
- اینڈرائیڈ 4.2.2 جیلی بین، اسٹاک اینڈرائیڈ کے ساتھ
- 9.3 ملی میٹر موٹائی
- 143 گرام وزن
- 4.7 انچ ڈسپلے 1080 ضرب 1920 پکسلز کے فل ایچ ڈی ریزولیوشن کے ساتھ
- کورننگ گوریلا گلاس 2
- 1.7 گیگاہرٹز کویڈ-کور کریٹ 300 پروسیسر اسنیپ ڈریگن 600 چپ سیٹ کے ساتھ
- ایڈرینو 320 جی پی یو
- 2 جی بی ریم اور 32/64 جی بی میموری، جس میں اضافہ ممکن نہیں
- 4 میگاپکسل الٹراپکسل کیمرہ فل ایچ ڈی وڈیو ریکارڈنگ، امیج اسٹیبلائزیشن اور ایچ ڈی آر کے ساتھ
- سامنے کے رخ پر 2.1 میگاپکسل کا فل ایچ ڈی کیمرہ
- وائی فائی ہاٹ اسپاٹ، مائیکرو یو ایس بی 2.0، این ایف سی، آئی آر بلاسٹر، بلوٹوتھ 4.0
- 2300 ایم اے ایچ بیٹری
گلیکسی ایس4 گوگل ایڈیشن کی قیمت اجراء پر 649 ڈالرز ہوگی۔ ایچ ٹی سی ون
سستا ہے اور 599 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔ اصل ورژنز مارکیٹ میں اس وقت کم
قیمت پر دستیاب ہیں لیکن آپ کو معلوم ہے کہ ونیلا اینڈرائیڈ کے چاہنے والے
ہمیشہ موجود رہتے ہیں اور یہ سودا ان کے لیے اتنا برا نہیں ہے۔
پاکستان کے مشہور آن لائن اسٹورز میں جلد ہی یہ فون دستیاب ہوں گے۔
0 comments:
Post a Comment