Wednesday 19 June 2013

سام سنگ اپنے گلیکسی ایس 4 فلیگ شپ اسمارٹ فون کی ایک اور قسم متعارف کروائے گا، اس مرتبہ بہتر کنیکٹیوٹی آپشن کے ساتھ۔ نیاایس4 پہلا فون ہوگا جو ایل ٹی ای (لانگ ٹرم ایوولیوشن) کنیکٹیوٹی کا جدید ورژن استعمال کرے گا۔
یہ انکشاف سام سنگ کے شریک چیف ایگزیکٹو جے کے شن نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔
نئی ایل ٹی ای ایڈوانسڈ 4جی ٹیکنالوجی موجودہ ایل ٹی ای ٹیکنالوجی سے دوگنی رفتار کی حامل ہوگی۔ یہ 1 منٹ سے کچھ ہی زیادہ وقت میں مکمل مووی ڈاؤنلوڈ کرے گی جبکہ موجودہ ٹیکنالوجی میں یہ تین منٹ لیتی ہے۔ شن نے کہا کہ “کیونکہ آپریٹرز زیادہ ڈیٹا-سینٹرک موبائل سروسز متعارف کرنے کے خواہاں ہیں، اس لیے ہمارے خیال میں آنے والے سالوں میں 4جی ٹیکنالوجی مرکزی دھارے کا حصہ بن جائے گی۔”
جدید ایل ٹی ای چپ کویلکوم تیار کرے گا۔ شن کو بھی امید تھی کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کمپنی کو دیگر اداروں سے منفرد بنانے میں مدد دے گی۔ “ایسی ٹیکنالوجی قیادت ہمیں مقابلے میں رفتار پکڑنے کے لیے تیار کرے گی اور نیٹ ورک مارکیٹ میں اہم کھلاڑی بننے میں مدد دے گی۔”
شن نے یہ بھی کہا کہ نیا ایس4 موجودہ ایس4 سے زیادہ مہنگا ہوگا، جو خلاف توقع نہیں ہے۔ قیمت اور دستیابی کی تفصیلات فی الوقت تو ظاہر نہیں کی گئیں لیکن ممکن ہے کہ فون سام سنگ کے آبائی وطن جنوبی کوریا میں اس مہینے جاری بھی ہو جائے، جہاں ایل ٹی ای ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی رواں سال نصب کی جائے گی۔ بین الاقوامی سطح پر دستیابی اس کے بعد ہی ہوگی۔
بتانے کی ضرورت تو نہیں کہ بہت کم ممالک ہی اسے حاصل کرپائیں گے کیونکہ ایل ٹی ای کا ابھی بیشتر مارکیٹوں میں آنا باقی ہے۔ اور اگر آپ نہیں جانتے تو بتاتے چلیں کہ سام سنگ اس سال کے اوائل میں 5جی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کر چکا ہے اس لیے نیا ایس4 سام سنگ کی آخری حد نہیں ہوگی۔

0 comments:

Post a Comment