Friday, 21 June 2013

قیمت کے معاملے میں آئی پیڈ4 کو ٹکر دینے والا ٹیبلٹ ڈھونڈنا آسان نہیں ہے۔ البتہ لینوو اپنے مکس (Miix) ٹیبلٹ کے ذریعے اس کا آغاز کر رہا ہے۔ ٹیبلٹ ونڈوز 8 پر چلتا ہے اور ونڈوز8 چلانے والے بیشتر ٹیبلٹس کی طرح انٹیل ایٹم پروسیسر کا حامل ہے۔
اس میں 10.1 انچ آئی پی ایس ڈسپلے اور جس کا ریزولیوشن 1366 ضرب 768 پکسلز اور ایکسپیکٹ ریشو 16:9 ہے۔ اس میں 5پوائنٹ ملی ٹچ اسکرین بھی ہے۔ ٹیبلٹ کا شیل صرف 10.1 انچ موٹا ہے اور اس کا وزن 1.27 پونڈ ہے۔
اسکرین کے اندر ڈوئل کور انٹیل ایٹم کلوورفیلڈ زیڈ 2760 پروسیسر، 2 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہے جس میں اضافہ بھی ممکن ہے۔ سامنے کے رخ پر 1.3 میگاپکسل کا کیمرہ بھی نصب ہے۔
کنیکٹیوٹی کے معاملے میں آپ کو مائیکرو یو ایس بی 2.0، مائیکرو ایچ ڈی ایم آئی، وائی فائی، بلوٹوتھ 4.0 اور آپشنل 3جی ملتے ہیں۔ بیٹری لائف 10 گھنٹے تک رہ سکتی ہے۔
ٹیبلٹ مکمل ونڈوز8 پر چلتا ہے یعنی اس کے متعلقہ تمام سافٹویئر چلانا بھی ممکن ہے (یہاں تک کہ وہ ٹیبلٹ ہارڈویئر کے لیے بہت بھاری نہ ہو جائیں)۔
اسٹینڈالون ٹیبلٹ 500 ڈالرز کا ہے۔ کی بورڈ 50 ڈالرز کی اضافی قیمت پر خریدا جا سکتا ہے۔ ٹیبلٹ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں دستیاب ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment