Friday, 28 June 2013

موبی لنک نے پاکستان بھر میں اپنے صارفین کے لیے نوکیا لومیا 720 اور نوکیا لومیا 520 پیش کر دیے ہیں۔ یہ قدم رواں سال کے اوائل میں موبی لنک کی جانب سے جاری کردہ لومیا 920، لومیا 820 اور لومیا 620 کی کامیابی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
موبی لنک کے پری پیڈ صارفین بھی نوکیا لومیا 720 اور لومیا 520 فونز کے ساتھ ایک پیکیج ڈیل کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس میں تین ماہ کے لیے مفت 2 جی بی انٹرنیٹ اور موبی میوزک کا خصوصی 15 روزہ مفت ٹرائل شامل ہیں۔
نائب صدر مارکیٹنگ موبی لنک فرید احمد نے کہا کہ “لومیا 720 اور لومیا 520 کا اجراء یقینی بناتا ہے کہ ہمارے صارفین کو بہترین قیمتوں پور جدید ترین سیلولر ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو اور اس کے ساتھ پرکشش آفرز بھی موجود ہوں۔ نوکیا لومیا سیریز کا موبی لنک کے موبائل انٹرنیٹ کے ساتھ اجراء تصدیق کرتا ہے کہ موبی لنک اپنے صارفین کے لیے بہترین پیشکش میں سرفہرست پوزیشن پر ہے۔”
نوکیا لومیا 720 درمیانے درجے کی قیمت میں اعلیٰ درجے کی کیمرہ کارکردگی پیش کرتا ہے۔ ایف/1.9 کے بڑے اپرچر اور خصوصی کارل زائس آپٹکس کے ساتھ 720 کا کیمرہ دن کے کسی بھی وقت روشن اور شفاف ترین تصاویر کھینچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں وائرلیس چارجنگ کا آپشن بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

لومیا 720 کی خصوصیات:

zeal4651 لومیا 720 اور لومیا 520 کا پاکستان میں اجراء، نوکیا کی موبی لنک کے ساتھ شراکت داری
  • مائیکروسافٹ ونڈوز فون8
  • 4.3 انچ کلیئربلیک ڈسپلے
  • انتہائی حساس ٹچ اسکرین، کورننگ گوریلا گلاس2 کے ساتھ
  • 9 ملی میٹر موٹائی
  • وزن: 128 گرام
  • 1گیگاہرٹز ڈوئل-کور اسنیپ ڈریگن پروسیسر
  • 512 ایم بی ریم اور 8 جی بی میموری، جس میں اضافہ بھی ممکن
  • 6.7 میگاپکسل کیمرہ مع کارل زائس لینس، ایف/1.9 اپرچر اور ایل ای ڈی فلیش
  • 720 پکسل ایچ ڈی وڈیو ریکارڈنگ
  • سامنے کے رخ پر 1.3 میگاپکسل کیمرہ
  • بلوٹوتھ 3.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، این ایف سی، جی پی ایس
  • 2000 ایم اے ایچ بیٹری
  • وائرلیس چارجنگ
  • قیمت: 32 ہزار 800 پاکستانی روپے
لومیا 520 نوکیا کا سب سے سستا ونڈوز فون8 اسمارٹ فون ہے، جو ایسی چیزیں پیش کرتا ہے جو دوسرے اعلیٰ ترین اسمارٹ فونز سے مماثلت رکھتی ہیں۔ فون کی قیمت موبی لنک صارفین کے لیے 18 ہزار 800 روپے ہے۔
مختلف رنگوں میں دستیاب نوکیا لومیا 520 چار انچ کی انتہائی حساس ٹچ اسکرین رکھتا ہے جو اسے فوری ردعمل دکھانے اور بہترین تجربہ اٹھانے کے قابل بناتی ہے۔

لومیا 520 کی خصوصیات:

nokia lumia 520 2 لومیا 720 اور لومیا 520 کا پاکستان میں اجراء، نوکیا کی موبی لنک کے ساتھ شراکت داری
  • مائیکروسافٹ ونڈوز فون 8 او ایس
  • 4 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 480 ضرب 800 پکسلز ریزولیوشن کے ساتھ
  • اسکریچ سے محفوظ اور انتہائی حساس ڈسپلے
  • 9.9 ملی میٹر موٹائی
  • وزن: 124 گرام
  • 1گیگاہرٹز ڈوئل-کور اسنیپ ڈریگن پروسیسر
  • 512 ایم بی ریم
  • پشت پر 5 میگاپکسل کا کیمرہ 720 پکسل کی وڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت کے ساتھ (ثانوی کیمرہ موجود نہیں)
  • بلوٹوتھ 3.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، جی پی ایس، وائی فائی
  • 1430 ایم اے ایچ بیٹری
  • سفید/سیاہ، ہلکے نیلے، سرخ اور پیلے رنگوں میں دستیاب
  • قیمت: 18 ہزار 800 پاکستانی روپے

0 comments:

Post a Comment