Saturday 1 June 2013

وارد نے اپنے صارفین کے لیے زیادہ سہل بنانے کے لیے اپنی "وارد ایڈوانس بیلنس" سروس کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ وارد صارفین کو صرف وارد بیلنس ایڈوانس سروس کی رکنیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے بعد کبھی بیلنس ختم نہیں ہو گا۔

اب بجائے ایڈوانس حاصل کرنے کے لئے ہر وقت درخواست بھیجنے کے،صارفین کو ایک مرتبہ کے لئے "وارد ایڈوانس بیلنس" سروس میں رکنیت حاصل کرنی ہو گی اور جب کبھی بیلنس ختم ہو گا آپ کو خود کار طریقے سے ایڈوانس مل جائے گا۔

"وارد ایڈوانس بیلنس" سروس کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے صارفین ایس ایم ایس میں "AB" لکھ کر شارٹ کوڈ 7676 پر بھیج سکتے ہیں۔ اور 7676 پر "OFF" لکھ کر ایک ایس ایم ایس بھیج کر رکنیت ختم کر سکتے ہیں۔ اس پیشکش کے لئے سبسکرائبر کو ہر ایڈوانس کریڈٹ وصول کرنے پر 2 روپے جمع ٹیکس چارج کیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment