ٹیلی نار نے اپنی “پورا پاکستان آفر” کو ری برانڈ کرتے ہوئے اسے سپر
اسٹار آفر کا نام دیا ہے، جو صارفین کو 7 بجے شام سے رات 10 بجے تک کے
علاوہ پورے دن لامحدود آن نیٹ کالنگ کی سہولت دے گی۔
سپر اسٹار آفر روزانہ سبسکرپشن کی بنیاد پر پیش کی گئی ہے، جو لامحدود
آن نیٹ کالز کے لیے 11.99 پیسے جمع ٹیکس کے روزانہ چارجز وصول کرے گی۔
آفر کی تفصیلات:
- لامحدود کالز صرف آن نیٹ کالز (یعنی ٹیلی نار سے ٹیلی نار پر) کے لیے موثر ہوں گی۔
- آفر 7 بجے شام سے 10 بجے شب تک کارآمد نہیں ہوگی۔
- سپر اسٹار آفر کی ایکٹیویشن 24 گھنٹے کے لیے موثر ہوگی (یعنی رات 12 بجے سے اگلی رات 12 بجے تک) جس کے بعد صارفین کو ایک مرتبہ پھر آفر کو ایکٹیویٹ کرنا پڑے گا۔
ایکٹیویٹ کیسے کریں:
- پیکیج ایکٹیویٹ کرنے کے لیے *345*248# ڈائل کریں۔
- یاد رکھیں کہ آپ کو لامحدود منٹ استعمال کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اس پیکیج کو ایکٹیویٹ کرنا ہوگا۔
چارجز:
- اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے آپ سے ایک مرتبہ 11.99 روپے جمع ٹیکس چارجز وصول کیے جائيں گے
- ایک مرتبہ ایکٹیویشن کے بعد آپ دن بھر میں اپنے دوستوں اور اہل خانہ کو لامحدود کالز کر سکتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment