Monday 3 June 2013

موبی لنک نے اپنے صارفین کے دنیا کے سب سے بڑے جنرل ریفرنس ڈیٹابیس تک مفت رسائی دینے کی خاطر وکی پیڈیا زیرو کا اجراء کر دیا ہے۔
اس پیشکش کے ذریعے موبی لنک پری پیڈ صارفین کے لیے ہمہ وقت وکی پیڈیا مفت دستیاب ہوگا۔ موبی لنک صارفین سپورٹ رکھنے والے ہینڈ سیٹس پر اردو میں بھی مضامین پڑھ سکیں گے۔
موبی لنک کے وائس پریزیڈنٹ مارکیٹنگ فرید احمد نے وکی پیڈیا زیرو کے اجراء کے موقع پر کہا کہ “پاکستان کے معروف موبائل انٹرنیٹ فراہم کنندہ کی حیثیت سے ہم دنیا کی چھٹی سب سے بڑی ویب سائٹ کے ساتھ شراکت داری اور اپنے صارفین کو وکی پیڈیا تک مفت رسائی فراہم کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ صارفین پاکستان کےتیز ترین موبائل ڈیٹا نیٹ ورک پر وکی پیڈیا کے ذریعے براؤزنگ کا بھرپور لطف اٹھائیں گے۔”
یہ سروس موبی لنک کی اپنے صارفین کو بہترین موبائل تجربہ فراہم کرنے کے نظریے کا تسلسل ہے۔ دوسری جانب یہ سروس موبی لنک کے یونیسکو کے ساتھ ایم تعلیم منصوبوں کے لیے کیے گئے حالیہ معاہدے کی بھی تکمیل ہے جس کے تحت دیہی علاقوں کی غیر مراعات یافتہ خواتین کو موبائل فون سروسز اور ایس ایم ایس کی باضابطہ تعلیم دی جائے گی۔
یہ سروس موجودہ اور نئے تمام پری پیڈ صارفین کے لیے مفت دستیاب ہوگی، صارفین اپنے موبائل براؤزر یا اوپیرا منی کے ذریعے m.wikipedia.org یا zero.wikipedia.org پر جا کر وکی پیڈیا تک مفت رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment