سونی نے غیر معروف اوریجنل اسمارٹ واچ کے جانشین 'اسمارٹ واچ ٹو' کا اعلان کر کے پہننے کے قابل ٹیکنالوجی پر ایک اور شاٹ لیا ہے۔ نئی اسمارٹ واچ ٹو 220x176 ریزولوشن کے ساتھ 1.6 انچ ڈسپلے کا حامل ہے۔
نئی گھڑی ایلومینیم ری ڈیزائن کی حامل ہے،اور فون کالز کرنے،میسجز اور ای میلز پڑھنے،نقشہ سازی سروسز استعمال کرنے،سوشل نیٹ ورکنگ اپ ڈیٹس دکھانے،اور موسیقی کو کنٹرول کرنے کے قابل ہو گی۔ پریزنٹیشنز کو کنٹرول کرنے اور فون کے ذریعے تصاویر لینے کے لئے گھڑی کا استعمال کرتے ہوئے بھی ممکن ہو گا۔
بس نئے ایکسپیریا زیڈ الٹرا کی طرح،یہ بھی واٹر پروف ہے۔ (IP57 مصدقہ)۔ یہ رابطے کے لئے بلٹ ان این ایف سی، مائیکرو یو ایس بی 2.0 اور بلوٹوتھ 3.0 کے ساتھ آتی ہے۔ مؤخر الذکر تقریبا تمام اینڈرائیڈ 4.0 سے چلنے والے آلات کے ساتھ مربوط کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
بیٹری لائف اوسط استعمال کرنے پر 4 دن ہے۔ یہ ایک عام گھڑی کے طور پر بھی کام کر سکتی ہے جب آپ انٹرنیٹ سے کونیکٹڈ نہ ہوں۔ سونی کے مطابق، 200 سے زیادہ منفرد اپلی کیشنز گھڑی کے لئے فی الحال دستیاب ہیں۔
اسمارٹ واچ ٹو ستمبر کے بعد سے دستیاب ہو جائے گی اور کلائی کے پٹوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ آئے گی۔ (ایک سٹین لیس سٹیل کے ساتھ،جو پیکج کے ساتھ ہی آتا ہے) قیمتوں کی تفصیلات ابھی تک نامعلوم ہیں۔

0 comments:
Post a Comment