ہر پھل اور سبزی کے کوئی نہ کوئی مخصوص فوائد ہوتے ہیں، چیری بھی ایک ایسا پھل ہے جو فوائد کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔
ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ سرخ اور رس دار چیری آرتھریٹس اورگٹھیا کے درد میں آرام دیتی ہے۔
یہ پھل کینسراور ذیابیطس جیسے خطرناک امراض سے بچنے میں
بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ریسرچ سے بات بھی سامنے آئی ہے کہ گہرے رنگ کی
کھٹی چیری کے چھلکے میں بھر پور غذائیت موجود ہوتی ہے۔
چیری حافظہ کی کمزوری کے خلاف مزاحمت کرتی ہے، یہ کولیسٹرول کو بھی کم کرنے کا سبب بنتی ہے۔
جولوگ بے آرامی کا شکار ہوتے ہیں یا جنہیں نیند بہت کم آتی ہے ان کیلئے بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
کھٹی چیری میں کسی بھی پھل یا سبزی کےمقابلے میں سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ پایاجاتا ہے۔

0 comments:
Post a Comment