Monday, 3 June 2013

Business man... بزنس مین

Posted by Unknown on 04:00 with No comments
ایک بہت بڑا بزنس مین شاندار ہوٹل میں لنچ کے لیے گیا۔ ابھی کرسی پر بیٹھا ہی تھا کہ ایک صاحب ادھر اُدھر دیکھتے ہوئے آئے اور کہا۔
"جنابِ عالی! آپ بہت بڑے بزنس مین ہیں اور میں اس میدان میں نو وارد ہوں۔ آج میری میٹنگ ہے ایک پارٹی سے جب وہ آ جائیں تو آپ۔۔۔۔ ہماری میز پر آ کر مجھ سے بات کیجیے گا۔ وہ متاثر ہو جائیں گے آپ کا تو کچھ نہیں جائے گا مگر میرا فائدہ ہو جائے گا۔ "
بزنس مین راضی ہو گیا۔ جب ان صاحب کی میز پر چندافراد آ کر بیٹھ گئے تو وہ اپنی میز سے اُٹھ کر ان کی جانب گیا اور مسکرا کر بولا۔
"ارے صاحب! آپ اور یہاں؟ "
سب لوگ بہت متاثر نظر آ رہے تھے مگر وہ صاحب جن سے بزنس مین مخاطب ہوا تھا، نخوت سے بولے۔۔۔۔
"ہاں ہاں۔۔۔ ٹھیک ہے، ابھی ہم ذرا لنچ کر رہے ہیں، پھر کبھی تشریف لائیے گا۔ "

0 comments:

Post a Comment