اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم پر مبنی ایسینڈ P6 نامی یہ
سمارٹ فون صرف 6.18 ملی میٹر موٹا ہے ۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں
پانچ میگا پکسل کا کیمرہ بھی نصب ہے۔
چینی کمپمنی ہُواوے کو امید ہے کہ اس فون سے کمپنی کی شبیہہ بہتر بنانے میں بے حد مدد ملے گی۔
ایک تجزیہ کار نے ہُواوے کے ڈیزائن کی تعریف کرتے ہوئے اُس کا موازنہ سٹریم رولڈ آئی فون سے کیا ہے۔
تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سمارٹ فون میں فور جی نیٹ ورک کی سپورٹ نہ ہونے سے اس کی فروخت متاثر ہو سکتی ہے۔
ڈائریکٹر آف ریسرچ کنسلٹینسی سی سی ایس کے بین ووڈ
کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہُواوے نے اب تک جو فون متعارف
کروائے ہیں ان میں ڈیزائن کے اعتبار سے یہ بہترین فون ہے۔
دوسری جانب چینی کمپنی ہُواوے کا کہنا ہے کہ اس نے دنیا کے پتلے ترین سمارٹ فون میں بہت ہی چھوٹے سرکٹ بورڈ کا استعمال کیا ہے۔
اس سمارٹ فون میں 4.7 انچ کی سکرین استعمال کی گئی ہے جس کا موازنہ ایچ ٹی سی ون سے کیا جا سکتا ہے۔
یہ سمارٹ فون آئی فون فائیو اور ایلکاٹل ون آئیڈل الٹرا سے بھی پتلا ہے۔
چینی کمپنی ہُواوے کا شمار چین کی مشہور کمپنیوں میں ہوتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment