Friday 12 July 2013

ونڈوز فون کے پرستارو! تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آ گیا کیونکہ ونڈوز فون 8 کے حامل اہم ترین موبائل فون بنانے والی کمپنی نے اپنے اگلے فلیگ شپ فون کا اعلان کر دیا ہے۔
نیا لومیا 1020 اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم کے علاوہ بحیثیت مجموعی اسمارٹ فون انڈسٹری کے لیے بھی ایک زبردست لمحہ ہے۔ فون کا اعلان تو اتنے شاندار انداز میں نہیں ہوا کیونکہ اس کی تمام تر خصوصیات اور تعارفی وڈیوز باضابطہ اعلان سے قبل ہی لیک ہو گئی تھیں۔ یہ اس فون کی تفصیلات ہیں:

ٹیکنیکل خصوصیات

  • ڈسپلے: 4.5 انچ ایمولیڈ ڈبلیو ایکس جی اے (1280 ضرب 768)، 2.5 ڈی کورننگ گوریلا 3 گلاس، کلیئربلیک، ہائی برائٹ نیس موڈ، دھوپ میں بھی پڑھ سکنے کی صلاحیت، انتہائی حساس ٹچ
  • بیٹری: 2000 ایم اے ایچ، وائرلیس چارجنگ سپورٹ بذریعہ کور
  • پروسیسر: 1.5 گیگاہرٹز ڈوئل کور اسنیپ ڈریگن
  • مرکزی کیمرہ: پیورویو 41 میگا پکسل مع آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن، ریزولیوشن: 7712 ضرب 5360۔ نوکیا پرو کیمرہ بھی شامل۔ تصاویر کے لیے زینن فلیش اور وڈیو کے لیے ایل ای ڈی فلیش
  • سامنے کے رخ پر کیمرہ: 1.2 میگا پکسل ایچ ڈی وائیڈ اینگل
  • آئی/او یو ایس بی 2.0، بلوٹوتھ 3.0، این ایف سی سم بیسڈ سیکورٹی کے ساتھ، ڈبلیو لین اے/بی/جی/این، اے جی پی ایس اور گلوناس، 3.5 ایم ایم آڈیو کنیکٹر
  • حجم/وزن 130.4 ضرب 71.4 ضرب 10.44 ملی میٹر، وزن: 158 گرام
models 465 نوکیا نے اب تک کے بہترین ونڈوز فون کا اعلان کر دیا: 41 میگاپکسل کیمرے کا حامل لومیا 1020

IMG 1440b1000 thumb نوکیا نے اب تک کے بہترین ونڈوز فون کا اعلان کر دیا: 41 میگاپکسل کیمرے کا حامل لومیا 1020

IMG 1332b1000 thumb نوکیا نے اب تک کے بہترین ونڈوز فون کا اعلان کر دیا: 41 میگاپکسل کیمرے کا حامل لومیا 1020

IMG 1256b1000 نوکیا نے اب تک کے بہترین ونڈوز فون کا اعلان کر دیا: 41 میگاپکسل کیمرے کا حامل لومیا 1020 IMG 1287b1000 نوکیا نے اب تک کے بہترین ونڈوز فون کا اعلان کر دیا: 41 میگاپکسل کیمرے کا حامل لومیا 1020 IMG 1357b1000 نوکیا نے اب تک کے بہترین ونڈوز فون کا اعلان کر دیا: 41 میگاپکسل کیمرے کا حامل لومیا 1020 IMG 1427b1000 نوکیا نے اب تک کے بہترین ونڈوز فون کا اعلان کر دیا: 41 میگاپکسل کیمرے کا حامل لومیا 1020

ڈیزائن

نوکیا لومیا 1020 اپنے پیشرو نوکیا 920 اور اس سلسلے کےدیگر فونز جیسا ہی نظر آتا ہے۔ اس کی باڈی بغیر پینٹ شدہ پولی کاربورنیٹ پلاسٹک کی ہے اور ڈیزائن یونی باڈی ہے۔ سامنے کے رخ سے تو یہ بالکل 920 ہی لگتا ہے۔ ڈسپلے، 1.2 میگاپکسل ایچ ڈی کیمرہ، سافٹ کیز اور سینسرز اسی رخ پر موجود ہیں۔ البتہ یہ اس موبائل فون کی پشت ہے، جو اس وقت مرکز نگا ہے۔ اس میں کیمرہ نصب ہےجو 920 کے مقابلے میں کافی باہر نکلا ہوا ہے۔ 41 میگاپکسل کیمرے کو زینن اور ایک ایل ای ڈی فلیش کا ساتھ حاصل ہے (اس بارے میں مزید تفصیلات آگے)۔
ڈیوائس بحیثیت مجموعی ٹھوس اور پتلی ہے۔ اس کا وزن 158 گرامز کے ساتھ قابل قبول ہے جبکہ موٹائی 10.4 ملی میٹر ہے۔

ڈسپلے

ڈسپلے تقریباً اپنے پیشرو جیسی ہی خصوصیات کا حامل ہے۔ اس میں 4.5 انچ کا ایمولیڈ پینل ہے جبکہ ریزولیوشن بھی وہی یعنی 768 ضرب 1260 پکسلز ہے۔ اس میں وہی انتہائی حساس ٹچ شامل ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ اسے کسی بھی چیز کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں اور پیورموشن+ ایچ ڈی بھی ہے یعنی کہ ہموارگرافکس اور اینی میشن یقینی۔
اسکرین کو کورننگ گوریلا گلاس 3 کا تحفظ حاصل ہے۔ اگر فل ایچ ڈی ریزولیوشن کی کمی آپ کو کھل رہی ہے تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ونڈوز فون بذات خود اس وقت یہ سپورٹ نہیں رکھتے۔

کیمرہ

یہ ہے وہ مرکزی خصوصیت جس کے پیچھے اس وقت لوگ دیوانے ہوئے جا رہے ہیں۔ لومیا 1020 انقلابی 41 میگاپکسل کیمرے کا حامل ہے، جو1/1.5 انچ کے بڑے بیک الیومنیٹڈ سینسر اور 6 ایلیمنٹ زائس لینس کے ساتھ 808 پیورویو جیسا ہی ہے۔ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن دھندلاہٹ سے پاک نتیجے کی ضمانت دیتی ہے۔
کیمرہ لینس ایف/2.2 اپرچر کے ساتھ مکینیکل شٹر پیش کرتا ہے۔ اس میں ویسی ہی پکسل اوور سیمپلنگ خصوصیت موجود ہے جو آپ بہتر تصویر کوالٹی حاصل کرنے کے لیے مختلف پکسلز کو ملا کر ایک بڑا پکسل بناتے ہیں۔ کیمرہ 38 یا 34 میگاپکسل تصویر بنا سکتا ہے اور بیک وقت ایک 5 میگاپکسل کا اوور سیمپلڈ امیج بھی (جو زیادہ فیس بک دوست ہوگا)۔
وڈیو کے معاملے میں یہ فون 30 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے 1080 پکسل فل ایچ ڈی وڈیوز بنا سکتا ہے اور 4 گنا تک زوم دے سکتا ہے (720 پکسل موڈ میں زوم 6 گنا ہو سکتا ہے)۔ یہ جو امر قابل ذکر ہے وہ یہ ہے کہ زوم اعلیٰ ترین ہے۔ اس میں نصب دو مائیکس یقینی بناتے ہیں کہ ریکارڈنگ کے دوران آواز پرشور مقامات پر بھی واضح رہے۔ وڈیوز میں اوور سیمپلنگ 1 ارب پکسلز فی سیکنڈ کے زبردست حساب سے بھی ہو سکتی ہے۔ ہے نا حیران کن!
اس میں تصاویر اور وڈیوز کے لیے بالترتیب زینن اور ایل ای ڈی فلیش موجود ہیں۔ کیمرہ سینس اور لینس بذات خود مکمل نئے اور کہیں زیادہ مختصر اور تیز تر بھی ہیں۔ بی ایس آئی سینسر 808 سے کچھ چھوٹا ہے اوراور یوں 1.1 مائیکرون کےحساب سے پکسلز بھی۔
کیمرہ سافٹویئر اتنا عمدہ ہے کہ اس کے بارے میں لکھنا بنتا ہے۔ لومیا 1020 ایک طاقتور نوکیا پرو کیمرہ ایپ رکھتا ہے جس میں آپ اپنی تصاویر کے نتائج کو اپنی خواہش کے مطابق بہتر بنا سکتے ہیں (بشمول آئی ایس او اور شٹر اسپیڈ)۔ یہ بیک وقت 34/38 اور 5 میگاپکسل کی دو تصاویر لے سکتا ہے (اس بارے میں ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں)۔ انٹرفیس دائرہ دار ہے، جس میں مختلف سیٹنگ اوپر اور نیچے کر کے کی جا سکتی ہیں۔ آپ کو مکمل مینوئل موڈ بھی ملتا ہے، جو کسی بھی اسمارٹ فون کے لیے پہلا موقع ہے اور ایسی خصوصیت جو پروفیشنل کیمروں میں ہوتی ہے۔
فزیکل شٹر کی کیمرے جیسا ہی تجربہ دیتی ہے۔ نوکیا نے نئے ایس ڈی کے کا اعلان کیا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے ایپ ڈیولپرز فون کے کیمرے کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔ سی این این، فلپ بورڈ، پیتھ اور وائن جیسی ایپس پہلے ہی اس کا استعمال شروع کر چکی ہیں۔
کیمرے کے بارے میں فی الحال اتنا ہی۔ اگر آپ کیمرے کے کیڑے ہیں تو یہی خصوصیت اس فون کو خریدنے کے لیے کافی ہے، کیونکہ یہ موجودہ فون کیمروں سے کئی نوری سال آگے ہی نہیں بلکہ آپریٹنگ سسٹم بھی مستقبل رکھتا ہے (سمبیان کے مقابلے میں)۔

سافٹویئر

ہم پہلے ہی اس فون کی پرو کیمرہ ایپ کے بارے میں بات کر چکے ہیں لیکن باقی سافٹویئر معیاری ونڈوز فون کا ہی ہے۔ آپ کو صرف نوکیا کے لیے دستیاب سافٹویئر بھی ملے گا جو اضافی انعام ہے کمپنی کے ونڈوز فون 8 اسمارٹ فونز کی ایک اعلیٰ خصوصیت بھی۔
لومیا 925 میں پہلی بار پیش کی گئی نئی خصوصیت ‘گلانس’ بھی موجود ہے جو ہوم اسکرین پر ظاہر ہونے والی ایک گھڑی ہے۔ یہ متعدد نوٹیفکیشن اور آپ کے فون کا اسٹیٹس بھی دکھا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ آپ کو نوکیا میوزک، نوکیا میپس اور نوکیا ڈرائیو جیسی کارآمد ایپس کے ساتھ نوکیا کی مشہور ہیئر (HERE) سروس بھی ملے گی۔ فون ونڈوز فون 8 پر چلتا ہے اور اس کا اگلا بڑا قدم 8.1 اپڈیٹ ہوگا۔ اب بھی یہ فون او ایس کے معاملے میں کچھ کمزور ہے اور یہ مائیکروسافٹ کی خامی ہے۔

ہارڈویئر

فون کا ہارڈویئر انقلابی نہیں۔ اس کے اندر 1.5 گیگاہرٹز کا ڈوئل کور کریٹ پروسیسر ہے جس کے ساتھ کویل کوم اسنیپ ڈریگن ایس4 چپ سیٹ اور ایڈرینو 225 جی پی یو ہے۔
ریم کی مقدار 2 جی بی ہے، جو کسی بھی ونڈوز فون کے لیے سب سے زیادہ ہے، جس کے ساتھ 32 جی بی کی اسٹوریج ہے جس میں اضافہ ممکن نہیں (64 جی بی ورژن بھی دستیاب ہوگا) آپ کو 7 جی بی کی مفت اسکائی ڈرائیو اسٹوریج بھی ملے گی۔

کنیکٹیوٹی اور متفرق

لومیا 1020 کنیکٹیوٹی کے معاملے میں تمام اہم شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔ آپ کو 4جی ایل ٹی ای ملے گا، اس کے بعد این ایف سی اور وائرلیس چارجنگ اور آخر میں بلوٹوتھ 3.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0 اور ڈوئل بینڈ وائی فائی۔ اس میں انفراریڈ نہیں ہے لیکن وہ اب کوئی ضروری بھی نہیں۔
فون 2000 ایم اے ایچ کی بیٹری کا حامل ہے، جو لازماً چند پیشانیوں پر بل لائے گی (ایچ ڈی اسکرین، 41 میگاپکسل کا کیمرہ، ڈوئل کور پروسیسر، نوکیا، واقعی صرف اتنی سی بیٹری؟) لیکن ہمیں اس کا انتظار کرنا ہوگا اور حقیقی زندگی میں اس کی کارکردگی دیکھنا ہوگی۔

کیمرہ گرپ ایکسسیسری

آج نوکیا کی جانب سے پیش کیے گئے تمام لوازمات میں سے سب سے نمایاں کیمرہ گرپ ہے۔ یہ ایک طرح کا فریم یا شیل ہے۔ یہ ایک بڑی شٹر کی اور 1020 ایم اے ایچ بیٹری رکھتا ہے۔ اس ایکسیسری کے نیچے ایک ٹرائی پوڈ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ کیمرہ گرپ 79 ڈالرز کی الگ کی قیمت کے ساتھ دستیاب ہوگا۔
قیمت اور دستیابی
فون رواں ماہ ہی چین اور متعدد امریکی و یورپی مارکیٹوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ امریکہ میں یمں اے ٹی اینڈ ٹی اس فون کو معاہدے کے ساتھ 299 ڈالرز میں فروخت کرے گا، جو دیگر فلیگ شپ فونز کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جو 199 ڈالرز میں بکتے ہیں۔ لیکن زیادہ اہم بغیر معاہدے کی قیمت ہے، جو ہم جیسوں کی مارکیٹ کے لیے اہمیت رکھتا ہے، لیکن اس کے بارے میں ابھی تک ایک لفظ نہیں بتایا گیا، شرم کی بات ہے۔
اب بھی نوکیا کے فلیگ شپ فونز کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ فون تقریباً 70 ہزار روپے کی قیمت کے ساتھ جاری ہوگا، جو بہت زیادہ تو ہے لیکن وقت کے ساتھ ٹھیک ہو جائے گی۔
ایک وجہ تھی جس کی وجہ سے اسٹیفن ایلوپ آج بھی بہت خوش دکھائے دیے۔ نوکیا لومیا 1020 ادارے کی تاریخ میں ایک اہم لمحہ ہے۔ 808 پیورویو زبردست تھا، لیکن وہ ایک خاص ڈیوائس تھی جسے متعدد مارکیٹوں میں جاری تک نہیں کیا گیا۔ نوکیا بالآخر اس فون کے ذریعے اس ہدف کو حاصل کر سکتا ہے۔
ہم لوگوں کو اپنی زندگی کی تصاویر لینے سے ریکارڈنگ اور شیئرنگ تک اک نئے سفر پر لے جانا چاہتے ہیں اسٹیفن ایلوپ
فون خامیوں سے پاک نہیں۔ سافٹویئر ملٹی ٹاسکنگ جیسی چند اہم خصوصیات میں کمزور ہے، پروسیسر اور جی پی یو پرانے ہیں اور بیٹری بہت چھوٹی ہے۔ لیکن اگر آپ کیمرے کے شائق ہیں تو ان سب سے قطع نظر کر سکتے ہیں، کیونکہ تصویر کا معیار آپ کو ہمیشہ یاد دلائے گا کہ آپ کے ہاتھ میں انجینئرنگ کا ایک شاہکار ہے۔ ہم صرف تصور کر سکتے ہیں کہ مستقبل کیسا ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment