Saturday, 13 July 2013

یوفون کا کہنا ہے کہ پچھلی بار رمضان آفر کو یوفون کے صارفین نے بہت انجوائے کیا تھا لہٰذا اس بار بھی یہ مقبول پیکج آ گیا ہے۔
سحر سے افطار تک،مطلب سحری کے وقت 3 سے لے کر شام افطار 7 بجے تک،تمام یو فون صارفین تمام یوفون،پی ٹی سی ایل،وی پی ٹی سی ایل نمبرز پر صرف 6 روپے جمع ٹیکس میں آزادانہ بات کر سکتے ہیں۔ یہ روزانہ کی رکنیت پر مبنی ہے جو آپ *6161# ڈائل کر کے اس پیکج کی رکنیت حاصل کر سکتے ہیں۔

اگرچہ یوفون کہتا ہے 'لامحدود کالز' مگر عملی طور پر منصفانہ استعمال کی پالیسی کے تحت صرف 200 مفت منٹس دیے جا رہے ہیں۔ بات کرنے کے لیے پیکج 17 گھنٹوں (رات کے تین سے اگلی شام 7 بجے تک) کے لیے ہے جن میں 1020 منٹ ہوتے ہیں اور 200 منٹ کو 'لامحدود کالز' قرار دیا نہیں دیا جا سکتا۔
پیشکش صرف ٹینشن فری بنیادی پیکیج پر ہی دستیاب ہے اور وائس بکٹ اور مختصر کوڈ پر کی گئی  کالز معمول کی شرح کے مطابق چارج کی جائیں گی۔ اسی طرح، دیگر نیٹ ورکس پر کی گئی کالز بھی معیاری شرح کے مطابق چارج کی جائیں گی۔

0 comments:

Post a Comment