اسٹوریج ڈیوائسز بنانے میں شہرت رکھنے والے ادارے سین ڈسک نے دنیا کے اب
تک کے تیز ترین ایس ڈی ایکس سی کارڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی ایکسٹریم
مائیکرو-ایس ڈی ایکس سی لائن اپ 80 ایم بی فی سیکنڈ کی ریڈنگ اور 50 ایم بی
فی سیکنڈ کی رائٹنگ اسپیڈ رکھتی ہے۔
یہ اس کے پیشرو الٹرا مائیکرو-ایس ڈی ایکس سی لائن اپ سے تقریباً دوگنی
رفتار ہے جو 30 ایم بی فی سیکنڈ کی رفتار کے حامل ہیں۔ سین ڈسک کے مطابق یہ
تیز ترین ڈیٹا ٹرانسفر، وڈیو اسٹریمنگ اور فوٹوگرافی میں ایک بڑا قدم
ثابت ہوں گی، جہاں 1080 پکسل وڈیو اور برسٹ شوٹنگ میں بہتر بٹ ریٹ موجودہ
کارڈز پر مشکل ہے۔
کارڈز 16 اور 64 جی بی ورژنز میں دستیاب ہوں گے۔ ان کی قیمت بالترتیب
59.99 اور 199 ڈالرز ہوگی جو گزشتہ کارڈز کےمقابلے میں بہت مہنگی ہے۔
اس کی دستیابی کا تو فی الوقت علم نہیں لیکن اسے رواں سال ہی میں دستیاب ہونا چاہیے۔
0 comments:
Post a Comment