Thursday, 11 July 2013

پی سی کی گرتی ہوئی مارکیٹ اب بد سے بدترین حالت تک پہنچ چکی ہے، کسی زمانے کے خوش حال کمپیوٹر بنانے والے ادارے اب بوریا بستر لپیٹ رہے ہیں اور ناگزیر نتیجہ اب جلد ہی حقیقت بن رہا ہے۔
ایچ پی ان میں سے صرف ایک ہے، طویل عرصے سے یہ وقت دیکھنے کے بعد اب وہ لینووو کے مقابلے میں دنیا کے سب سے بڑے پی سی بنانے والے ادارے کا اعزاز کھو چکا ہے۔
گارٹنر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعدادوشمار ہمیں بتاتے ہیں ک چینی کمپنی نے گزشتہ سہ ماہی میں 12.6 ملین پی سیز شپ کیے، جو کل مارکیٹ کا 16.7 فیصد ہے، جس کے مقابلے میں ایچ پی 12.3 ملین (16.4) رہا، ڈیل اور ایسر نے بالترتیب 9.2 اور 6.2 ملین پی سیز کے ساتھ اگلے دونوں مقام حاصل کیے جن کے بعد اسوس 4.59 ملین یونٹس کے ساتھ موجود ہے۔
پی سی مارکیٹ گزشتہ سال میں مجموعی طور پر 14 فیصد مزید کمی کا شکار ہوئی، کیونکہ صرف 75.6 ملین یونٹس فروخت ہوئے۔ اس امر کے باوجود کہ نئے ونڈوز 8 کے حامل سسٹمز مارکیٹ میں تیزی سے سامنے آئے۔
صارفین کے ٹیبلٹ اور پورٹ ایبل گیجٹس کی مارکیٹوں کے رخ کرنے کی وجہ سے مستقبل قریب میں پی سی بنانے والوں کے لیے حالات میں کوئی تبدیلی دکھائی نہیں دیتی۔
پھر بھی چند مارکیٹیں جیسا کہ بھارت نے اس سمت میں مثبت پیشرفت دکھائی ہے، ہو سکتا ہے یہ وقت ہو کہ ترقی پذیر مارکیٹیں اس سمت میں آگے بڑھیں۔
PC marketshare q2 2013 لینووو ایچ پی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا پی سی بنانے والا ادارہ بن گیا

0 comments:

Post a Comment