Thursday, 4 July 2013

چاکلیٹ اسپائرل رول
 
اجزا
 
میدہ تین کپ
نمک آدھا چائے کا چمچ
چینی تین چائے کے چمچ
خمیر ایک کھانے کا چمچ
گرم دودھ آدھا کپ
گرم پانی حسب ضرورت
(مکھن دو اونس (پگھلا ہوا
چاکلیٹ اسپریڈ حسب ضرورت
(دار چینی ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
(مکھن دو کھانے کے چمچ (پگھلا ہوا
 
ترکیب
 
ایک پیالے میں میدہ، دو چائے کے چمچ چینی اور نمک شامل کرلیں۔
اب اس میں خمیر مکس کریں اور نیم گرم پانی ڈال دیں۔
پھر اس میں دو اونس پگھلا ہوا مکھن ڈال کر نرم ڈو بنائیں اور اتنا گوندھیں کہ ڈو اسموتھ ہو جائے۔
اب ڈو کو گریس کیے ہوئے ایک پیالے میں ڈال دیں اور ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں، یہاں تک کہ وہ پھول کر ڈبل ہو جائے۔
اب ڈو کو گوندھیں اور اسے مستطیل کی شکل میں رول کر دیں۔
پھر اس پر دو کھانے کے چمچ مکھن برش کریں اور چاکلیٹ اسپریڈ لگائیں۔
اب ایک چائے کا چمچ چینی اور پسی دار چینی چھڑک کر سوئس رول کی طرح رول کرلیں۔
پھر اسے دو سینٹی میڑز کے سلائسز میں کاٹیں اور گریس کی ہوئی بیکنگ ڈش میں رکھ دیں۔
آخر میں اسے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ بیک کرنے کے لیے چھوڑ دیں۔
اس کے بعد اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر کرکے دوبارہ دس منٹ بیک کرلیں۔

0 comments:

Post a Comment