Tuesday, 2 July 2013

Ghazwa-e-Buat...غزوۂ بواط

Posted by Unknown on 21:28 with No comments
ہجرت کا دوسرا سال

غزوۂ بواط

ہجرت کے تیرھویں مہینے ۲ ھ میں مدینہ پر حضرت سعد بن معاذ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو حاکم بنا کر دو سو مہاجرین کو ساتھ لے کر حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم جہاد کی نیت سے روانہ ہوئے۔ اس غزوہ کا جھنڈا بھی سفید تھا اور علمبردار حضرت سعد بن ابی وقاص رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تھے۔
اس غزوہ کا مقصد کفار مکہ کے ایک تجارتی قافلہ کا راستہ روکنا تھا۔ اس قافلہ کا سالار ”امیہ بن خلف جمحی” تھا اور اس قافلہ میں ایک سو قریشی کفار اور ڈھائی ہزار اونٹ تھے۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اس قافلہ کی تلاش میں مقام ”بواط” تک تشریف لے گئے مگر کفار قریش کا کہیں سامنا نہیں ہوا اس لیے حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم بغیر کسی جنگ کے مدینہ واپس تشریف لائے۔
(زرقانی علی المواهب ج۱ ص۳۹۳)

0 comments:

Post a Comment