یا رسول اللہ یا حبیب اللہ
یا رسول اللہ یا حبیب اللہ
مُصیبت میں گھِرا ہوں میں نکالو یا رسول اللہ
میں گرتا ہوں مُجھے آ کر سنبھالو یا رسول اللہ
تُم اپنی آل کے ادنٰی غُلاموں میں مُجھے لے لو
جہاں بھر کی غُلامی سے بچا لو یا رسول اللہ
تُمھاری آل کے غم سے میری نسبت میرے آقا
زمانے بھر کے ہر غم سے بچا لو یا رسول اللہ
یہی خواہش میرے دل میں تڑپتی ہے مچلتی ہے
مُجھے زائر مدینے کا بنا لو یا رسول اللہ
مُجھے تم سے ہے اُلفت اور تُمھاری آل سے آقا
مُجھے دُنیا کی اُلفت سے بچا لو یا رسول اللہ
بھڑکتی آگ کا ایندھن نہ بن جاؤں میرے آقا
مُجھے رحمت کی چادر میں چُھپا لو یا رسول اللہ
تُمھارے سرفرازؔ کا دم نِکلتا ہے نکلتا نہیں
اسے جلدی مدینے میں بُلا لو یا رسول اللہ

0 comments:
Post a Comment